ETV Bharat / state

Youth Found Dead in Srinagar: سرینگر میں پُر اسرار حالت میں نوجوان کی لاش برآمد - ملورہ سرینگر لاش برآمد

سرینگر کے مضافاتی علاقہ ملورہ میں پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی نوجوان کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچایا۔ Youth Mysteriously Found Dead in Srinagar

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 5:00 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک نوجوان کی پُر اسرار حالت میں لاش بر آمد ہوئی ہے۔ بدھ کو سرینگر کے مضافاتی علاقے ملورہ میں ایک نوجوان پُر اسرار حالت میں کار کے نیچے مردہ حالت میں پایا گیا۔ سرینگر پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش جموں وکشمیر بینک برانچ ملورہ کے نزدیک پارک کی گئی ایک گاڑی کے نیچے سے بر آمد کی گئی ہے۔ متوفی کی شناخت ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کے رہنے والے محمد عاصف خان ولد عاشق احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی باشندوں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر طبی اور قانونی لوازمات کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ اس دوران پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے جائے موقع پر پہنچ کر ثبوت و شواہد جمع کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء، سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Missing Youth Found Dead in Ganderbal: کنگن، گاندربل میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

واضح رہے کہ اس طرح کے معاملات میں نوجوانوں کی پر اسرار طور لاشیں برآمد ہونے کے واقعات میں قتل کا شبہ ظاہر نہیں کیا جاتا، بیشتر معاملات منشیات کے اوور ڈوز یا قدرتی موت کے معاملات ہوتے ہیں، تاہم قتل معاملے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سرینگر پولیس نے اس حوالہ سے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمع کیے گئے ثبوت و شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی نوجوان کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.