ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ارنب گوسوامی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

ڈوڈہ میں 'ری پبلک بھارت' کے چیف ارنب گوسوامی کی پلوامہ حملہ کے تعلق سے وائرل واٹس ایپ چیٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد یوتھ کانگریس کے رہنما و کارکنان نے حکومت اور ارنب گوسوامی کے خلاف نعرے لگائے۔

Doda:Youth congress hold protest against Aranb Goswami and Modi Govt
ڈوڈہ: یوتھ کانگریس کا ارنب گوسوامی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 7:45 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں یوتھ کانگریس کے سینئر رہنما وسیم راجا کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے صدر دفتر سے احتجاج شروع ہوا اور بس اسٹینڈ سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر کے پاس جا کر ختم ہوا۔

ڈوڈہ: یوتھ کانگریس کا ارنب گوسوامی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

کانگریس پارٹی کے نوجوان رہنما وسیم راجا اور سلمان ٹاک نے ارنب گو سوامی، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ' اِن لوگوں نے مبینہ طور پر جوانوں کی لاشوں حکومت کھڑی کی ہیں۔ انہوں نے انتخابات کے دوران جھوٹی حب الوطنی کو ہوا دے کر اقتدار حاصل کیا لیکن وہ اب یہ خفیہ بات چیت سامنے آنے بعد کیا منہ لے کر عوام کے پاس جائیں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پلوامہ حملے کے وقت جب پورا ملک ماتم میں ڈوبا ہوا تھا، تب ارنب گوسوامی کو خوشی کس بات کی تھی؟

اُنہوں نے بتایا کہ' ارنب ایک ٹی وی اینکر ہیں یا حکومت کے کسی وزیر کے مشیر جنہیں ملک کی سالمیت کے لئے اٹھائے جا رہے ہر ہر قدم سے واقف کرایا جاتا رہا۔ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے'۔

مزید پڑھیں: انشل گارگ نے ڈی سی اننت ناگ کا عہدہ سنبھال لیا

مظاہرین نے ملک کے خلاف غداری کرنے والوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ مزید یہ بھی کہا کہ' کانگریس نے انگریزوں کے ساتھ آزادی کی لڑائی کے دوران بھی یہی دیکھا تھا جب کچھ لوگ انگریزوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی ملک کو غلام بنائے رکھنے میں مصروف تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ' کانگریس پارٹی اقتدار کی بھوکی نہیں ہے۔ گاندھی خاندان نے اپنی جانیں گنوا کر ملک کی سالمیت و اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.