ETV Bharat / state

Yasin Malik Appears Virtually یاسین ملک ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہونگے، وزارت داخلہ

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 3:37 PM IST

Updated : Oct 19, 2022, 4:18 PM IST

کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک، جو ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، بدھ کے روز جموں کی ایک خصوصی عدالت میں وائرچولی طور پر پیش ہوئے۔

yasin-malik-appears-virtually-in-jammu-court-not-possible-to-appear-physically-says-home-ministry
یاسین ملک ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہونگے،وزارت داخلہ

جموں: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک، جو ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، بدھ کو جموں کی ایک خصوصی عدالت میں وائرچولی طور پر پیش ہوئے۔

عدالت نے 20 ستمبر کو یاسین ملک کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے وارنٹ جاری کیا تھا۔ عدالت نے یاسین ملک سے ذاتی طور پر بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل اور روبیعہ سعید کے اغوا کے معاملے میں استغاثہ کے گواہوں سے جرح کرنے کے لیے ذاتی طور پر حاضر ہونے کے لیے وارنٹ جاری کیا تھا۔

یاسین ملک ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہونگے، وزارت داخلہ

وہیں تہاڑ جیل حکام نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یاسین ملک کو ذاتی طور عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

استغاثہ کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ایس کے بھٹا نے عدالت کو کہا کہ تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ملک کا جموں کا سفر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ٹیرر فنڈنگ کیس میں ملک کی سزا سے متعلق ایک اپیل ہائی کورٹ کے سامنے زیر التوا ہے اور اسے تہاڑ جیل میں ہی رہنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک گزشتہ چار سال سے مختلف کیسوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ ان کی تنظیم کو حکام نے 2017 میں غیر قانونی قرار دیا ہے۔ یاسین ملک کو دو ماہ قبل ایک ٹیرر فنڈنگ کیس میں دلی کی ایک ذیلی عدالت نے دو مرتبہ عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ سزائیں ان پر بیک وقت نافذ ہیں۔

یاسین ملک نے اس کیس میں اعتراف جرم کیا تھا اور خود ہی کیس کی پیروی کی تھی۔ حکام انکے خلاف دیگر دو کیسز میں بھی مقدمہ چلارہے ہیں جن میں 1989 میں اسوقت کے مرکزی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کا اغوا بھی شامل ہے۔ جولائی میں اس کیس میں روبیہ سعید جموں کی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ یاسین ملک نے دلی سے آن لائن انکے ساتھ جرح کی۔ Yasin Malik gets life imprisonment in terror funding case

یاسین ملک جموں و کشمیر کے ان علیحدگی پسندوں کے پہلے دستے میں شامل تھے جنہوں نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کیا تاہم انہوں نے 1994 میں اپنی تنظیم جے کے ایل ایف کو سیاسی محاذ پر سرگرم کیا تھا اور عسکریت کو خیر باد کہا تھا۔ انہوں نے عسکریت چھوڑنے کے بعد کئی وزرائے اعظم سے ملاقات کی جبکہ انہیں حکومت ہند نے بیرون ملک جانے کی بھی اجازت دی تھی جن میں پاکستان، امریکہ اور سعودی عرب شامل ہے۔

Last Updated : Oct 19, 2022, 4:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.