ETV Bharat / state

سرینگر میں ورلڈ پیس کانفرنس کا انعقاد - امن اور بھائی چارے کا پیغام

اس کانفرس میں اپنے اپنے شعبوں میں عمدہ کام کرنے والوں اور سماجی کارکنان کو انعامات سے نوازا گیا۔

world peace conference
ورلڈ پیس کانفرنس
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 7:36 PM IST

شہر سرینگر میں 'ورلڈ پیس کانفرنس' کی جانب سے ایس کے آئی سی سی کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں انوکھے کارنامے یا سماجی خدمات انجام دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

ورلڈ پیس کانفرنس

اس کانفرس میں بیشتر لوگ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تھے جب کہ جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا، صحافی سہیل کاظمی موجود تھے۔

کانفرس منعقد کرنے والے شخص ڈاکٹر راجب پال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ کشمیر کا نجی دورہ کیا ہے جس دوران ان کو کچھ مقامی لوگوں نے اس کانفرس کو سرینگر میں منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرس کے انعقاد سے وہ وادی میں امن اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'سیاحت کو فروغ' دینے کی غرض سے ڈل جھیل میں شکارہ ریلی کا انعقاد

ایوارڈ حاصل کرنے والے تلنگانہ کے رہنے والے سماجی کارکن اننم سری واستو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کو بے حد مسرت ہے کہ کشمیر میں ان کو اس انعام سے نوازا گیا ہے۔

سری واستو کا کہنا ہے کہ وہ ملک بھر میں کووڈ-19 لاک ڈاون کے دوران متحرک تھے اور تقریباً 500 لاشوں کی انہوں آخری رسومات انجام دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.