ETV Bharat / state

World Bank on Flood Recovery Project: عالمی بینک نے 'جہلم توی فلڈ ریکوری' کی پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیا

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 8:05 PM IST

اپنی تازہ ترین رپورٹ میں عالمی بینک نے جموں و کشمیر میں اس کی جانب سے فنڈ کیے گئے 1500 کروڑ روپے کے ’’جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی)‘‘ کے نفاذ کو ’’تسلی بخش‘‘ قرار دیا۔

World Bank on Flood Recovery Project: عالمی بینک نے ’جہلم توی فلڈ ریکوری‘ کی پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیا

سرینگر: عالمی بینک کی رپورٹ ’’ڈسکلوسبل ری اسٹرکچرنگ پیپر - جہلم اینڈ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ‘‘ میں عمل درآمد کی موجودہ پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے، جب کہ پراجیکٹ ڈیولپمنٹ کے مقصد (پی ڈی او) کے حصول کو معتدل طور پر غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے World Bank on Jhelum Tawi Flood Recovery Project کیونکہ متعدد سول ورکس کنٹریکٹس ابھی بھی جاری ہیں اور اس کے نتیجے میں کام کے حصول کے متعلقہ اہداف موجودہ اختتامی تاریخ تک حاصل نہیں ہو پائیں گے۔

عالمی بینک نے ’جہلم توی فلڈ ریکوری‘ کی پیشرفت کو تسلی بخش قرار دیا

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مسلسل مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود اس منصوبے نے نقل و حمل، سیلاب کو روکنے کے انتظام اور آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کے ساتھ گذشتہ اڑھائی برسوں میں اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ World Bank on Jhelum and Tawi Flood Recovery Project’’ شروع سے ہی اس منصوبے کو غیر یقینی سیاسی صورتحال، سماجی بدامنی، اور عمل درآمد کرنے والی سبھی ایجنسیوں میں قیادت اور عملے کی متواتر تبدیلیوں کی وجہ سے پیچیدہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کی بینک سے مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں سے واقفیت کی کمی اور کمزور ٹھیکہ داروں کی موجودگی عمل درآمد میں مزید تاخیر کا سبب بنی۔ مجموعی طور پر، ان سبھی مشکلات کی وجہ تکمیل میں 28 ماہ (تقریباً ڈھائی سال) کی تاخیر ہوئی۔‘‘ رپورٹ کے مطابق جے ٹی ایف آر پی کے تحت جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے سے دیے گئے کل 214 کنٹریکٹس میں سے 132 (62 فیصد) 31 مئی 2022 تک مکمل ہوئے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: جہلم کے کناروں پر مستقل باندھ تعمیر کیے جانے کا مطالبہ

قابل ذکر ہے کہ 1500 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو عالمی بینک نے 2015 میں خطے میں سنہ 2014 کے سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور جموں و کشمیر میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے منظور کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.