ETV Bharat / state

عالمی بینک World Bankکے تعاون سے جموں و کشمیر میں 30 آکسیجن پلانٹ Oxygen Plant کو منظوری - جموں وکشمیر کی اہم خبر

عالمی بینک نے جموں وکشمیر میں 30 آکسیجن پلانٹ کی منظوری دی ہے۔ نئے آکسیجن پلانٹ 15 جموں، جبکہ 15 پلانٹ کشمیر کے مختلف ضلعوں و ہسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں نصب کئے جارہے ہیں۔

عالمی بینک کے تعاون سے جموں و کشمیر میں 30 آکسیجن پلانٹ کو منظوری

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 4:35 PM IST

Updated : Jun 6, 2021, 7:17 PM IST

منظور شدہ نئے آکسیجن پلانٹ کی بدولت آئندہ 2 ماہ کے دوران وادی میں محکمہ صحت کے تحت کام کرنے والے ہسپتالوں میں آکسیجن کی صلاحیت بڑھ کر 22000 لیٹر فی منٹ ہوجائے گی۔ وہیں منظور کئے گئے 30 آکسیجن پلانٹ میں سے 10 پلانٹ میں کام شروع کیا جاچکا ہے اور آئندہ 2 ماہ کے دوران یہ سبھی آکسیجن پلانٹ کام کرنا شروع کر دیں گے۔

کشمیر میں آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے تعینات نوڈل آفسر ڈاکٹر منظور احمد راتھر نے کہا کہ 'اس وقت محکمہ صحت کے زیر نگرانی ہسپتالوں میں 12000 لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیداوار یے، لیکن اب مستقل میں آکسیجن کی پیدواریت صلاحیت میں مزید 12000 لیٹر فی منٹ کا اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 'وادی میں 10 سب ضلع ہسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ مراکز میں آکسیجن پلانٹ لگنے سے تیسرے لہر سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں کافی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے مختلف ہسپتالوں کے لیے منظور کیے گئے ہیں، 82 آکسیجن پلانٹ میں 40 کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے جبکہ 42 پر ابھی کام جاری ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق جموں کے مختلف ہسپتالوں کے لیے 45، جبکہ کشمیر کے لئے 37، آکسیجن پلانٹ منظور کیے گئے ہیں۔ کشمیر کے لیے منظور کیے گئے، 37 آکسیجن پلانٹ میں 23 کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے۔ جبکہ 14 پر ابھی کام جاری ہے۔

Last Updated : Jun 6, 2021, 7:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.