ETV Bharat / state

سرینگر: پہلی مرتبہ سی آر پی ایف کی خواتین اہلکار تعینات - سی آر پی ایف

جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے لال چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پہلی بار ، سی آر پی ایف کی خواتین اہلکاروں کو یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی پر تعینات کیا گیا-

Women CRPF Personal
Women CRPF Personal
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 8:42 PM IST

ایسا پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے کہ سرینگر میں خاتون سی آر پی ایف اہلکاروں کو سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لئے تعینات کیا گیا ہو۔ جنگی یونیفارم میں ملبوس، ہاتھوں میں بندوق لئے مذکورہ خاتون پولیس اہلکار کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں دیکھی گئیں ہیں۔ کوٹھی باغ علاقے لال چوک کا حصہ ہیں اور اس کے آس پاس کے تجارتی مراکز واقع ہیں سی آر پی ایف کی 232 بٹالین سے وابستہ ان خاتون سی آر پی ایف پولیس اہلکاروں کو امن و امان کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی عمل کو مزید مضبوط کرنے کے غرض سے تعینات کیا گیا تھا۔

Women CRPF Personal
Women CRPF Personal

خیال رہے کہ خاتون سی آر پی ایف اہلکار اصل میں امرناتھ یاترا کے سیکیورٹی انتظامات کے لئے وادی پہنچ گئیں تھیں تاہم جو وبائی مرض کووڈ 19 کی وجہ سے آخری لمحے میں امرناتھ یاترا منسوخ کردی گئیں۔

دریں اثناء جمعہ کے روز نوگام کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں سری نگر شہر اور یوم آزادی کی تقریبات کے لئے اس کے آس پاس والے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Women CRPF Personal
Women CRPF Personal

حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم کی طرف جانے والے تمام داخلی راستوں کو سیل کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکار شہر کی متعدد جگہوں پر بلند و بالا عمارتوں پر تعینات تھے تاکہ کسی بھی مشکوک حرکت پر نگاہ رکھی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.