ETV Bharat / state

کووڈ 19 کے 63 نئے کیسز، ایک کی موت

جموں و کشمیر میں 28 جنوری کو 63 نئے پازیٹیو کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔

کووڈ 19 کے 63 نئے کیسز، ایک کی موت
کووڈ 19 کے 63 نئے کیسز، ایک کی موت
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 6:54 AM IST

جموں و کشمیر میں جمعرات کے روز 63 نئے پازیٹیو کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 297 ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جمعرات کو 20 ہزار 284 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جن میں 63 افراد کی رپورٹ مثبت آئیں۔ نئے 63 معاملات میں سے 18 کا تعلق خطے جموں سے ہے جبکہ 45 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے اور اس طرح سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1932 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں 720 جموں جبکہ 1212 کشمیر سے ہیں۔

حکام کے مطابق جمعرات کو مزید 149 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہونے والے افراد میں 97 کا تعلق خطے جموں سے ہیں جبکہ 52 کا تعلق کشمیر خطے سے ہے۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ خطے کشمیر کے 45 متاثرین میں 26 ضلع سرینگر، 5 بارہمولہ، 1 پلوامہ، 3 کپوارہ، 5 اننت ناگ، 1 بانڈی پورہ اور 3 شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہیں خطے جموں کے 18 متاثرین میں 13 ضلع جموں، 5 ادھمپور، 1 راجوری، ایک پونچھ سے ہے۔

سرحد عبور کرنے والی خاتون بھارتی حکام کے حوالے کی گئیں

حکام کے مطابق جمعرات کو خطے کشمیر میں 72 گھنٹوں کے بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن خطے صوبے میں جمعرات کو 72 گھنٹوں کے بعد کٹھوعہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک 48 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔

ادھر انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق نوول کورونا وائرس کے ایک لاکھ 24 ہزار 297 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 963 سرگرم معاملات ہیں۔ متاثرین میں 72 ہزار 792 کشمیر جبکہ 51 ہزار 505 جموں خطے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہیں اب تک ایک لاکھ 21 ہزار 402 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,932 تک پہنچ گئی، جن میں سے 1,212 کا تعلق کشمیر خطے سے اور 720 کا تعلق جموں خطے سے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.