ETV Bharat / state

بغیر ٹیسٹنگ کے غیر مقامی مزدوروں کا وادی میں داخلہ قابل تشویش: این سی

author img

By

Published : May 7, 2021, 5:19 PM IST

این سی کے ترجمان نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ بانہال ریلوے اسٹیشن پر بھی ٹیسٹنگ روک دی گئی ہے اور اس کی وجہ عملے کی کمی بتائی جا رہی ہے جو کہ حد درجہ افسوس اور تشویش کی بات ہے۔

Imran Nabi Dar
عمران نبی ڈار

نیشنل کانفرنس نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بیرونی ریاستوں سے بڑی تعداد میں مزدوروں کو بغیر کووڈ ٹیسٹ کیے وادی کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایک جانب جہاں مقامی انتظامیہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بڑے بڑے اقدامات کرنے کے دعوے کر رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب بیرون ریاستوں سے بڑی تعداد میں مزدوروں کو وادی میں بنا کسی ٹیسٹنگ کے داخل ہونے کی اجازت دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا بےقابو ہو گیا ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی بے حسی اور غیر سنجیدگی سے یہاں بھی ایسے ہی حالات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

این سی کے ترجمان نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ بانہال ریلوے اسٹیشن پر بھی ٹیسٹنگ روک دی گئی یے اور اس کی وجہ عملے کی کمی بتائی جا رہی ہے جو کہ حد درجہ افسوس اور تشویش کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طبی عملے کو میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ وقت رہتے خواب غفلت سے جاگ جائے اور کاغذی گھوڑے دوڑانے کے بجائے زمینی سطح پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ وہیں انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ تمام داخلی راستوں پر ٹیسٹنگ سہولیات میسر رکھیں اور ٹیسٹنگ لازمی بناتے ہوئے کسی کو بھی بغیر ٹیسٹ کے وادی میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.