ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ترقی کی طرف گامزن

مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں تشدد کے خاتمے کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کے بڑے منصوبوں کی وجہ سے مرکزی علاقہ ترقی کی طرف گامزن ہو رہا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی
مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:47 PM IST

مرکزی وزیر نے اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں دراندازی کے واقعات کم ہو کر صرف 99 ہوگئے جبکہ سنہ 2019 میں 216 دراندازی کے واقعات پیش آئے تھے۔

مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی

انہوں نے کہا کہ سنہ 2019 میں 594 عسکری واقعات رونما ہوئے جبکہ سنہ 2020 میں ان کی تعداد کم ہو کر 244 ہو گئی جبکہ پتھراؤ کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔ سنہ 2019 میں 2 ہزار سے زائد واقعات پیش آئے تھے جبکہ 2020 میں صرف 327 واقعات پیش آئے۔

مرکزی وزیر مملکت جی کشن ریڈی

راجیہ سبھا میں بحث کے دوران جے کشن ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چناب ریلوے پل کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے کی کوشش میں ہے۔ چناب ریلوے پل دنیا کا سب سے لمبا پُل ہوگا اور یہ آئندہ برس مکمل ہوگا۔

بیٹے کی لاش مانگنے پر اطہر کے والد پر مقدمہ درج: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ سنہ 2022 تک کشمیر وادی کو ریل کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 3،000 میگاواٹ کے پاور پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.