جموں و کشمیر میں منگل کو کووڈ 19 کی وجہ سے مزید 12 اموات ہوئیں جس کے ساتھ ہی یہاں ہلاکتوں کی کل تعداد 1502 ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز جموں و کشمیر میں 478 نئے کورونا مثبت معاملے درج کئے گئے جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجومعی تعداد 96 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
خطہ میں کل 96188 کورونا معاملات ہیں جن میں 57899 کشمیر سے اور 38289 جموں ڈویژن سے ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 478 نئے کیسوں میں سے 283 کا تعلق کشمیر ڈویژن سے جبکہ 195 کا تعلق جموں ڈویژن سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ڈویژن میں کل مثبت کیسوں کی تعداد 57899 ہوگئی ہے جس میں 52553 صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ 999 اموات ہوئی ہیں۔
جموں ڈویژن میں 38289 مثبت معاملے ہیں جس میں 36165 صحتیاب ہوئے ہیں 503 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سرگرم کیسز کی تعداد 5968 ہے جن میں کشمیر ڈویژن سے 4347 اور جموں ڈویژن سے 1621 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے فعال کیسز: بارہمولہ نے سرینگر کو پیچھے چھوڑ دیا
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد کورونا وائرس کا شکار بنے ہیں جن میں آٹھ کشمیر سے تعلق رکھتے تھے اور چار جموں ڈویژن کے رہائشی تھے۔