دہلی: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا کہ اس ملک کے لوگوں کو سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے 'مہابھارت' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 منسوخی کو چلینچ کرنے والی عرضی کی شنوائی پر کیا سپریم کورٹ اس معاملے میں 'بھگوان کرشن' یا 'دریدراشٹر' کا کردار ادا کرے گی۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے امیدیں ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف دئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد یہیں ختم نہیں ہوتی، ہماری جدوجہد آگے بھی جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی دفعہ 370 کی جزوی اور دفعہ 35 اے کی کلی منسوخی کے حکومت ہند کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضداشتوں پر چل رہی سنوائی کی روداد دیکھنے کے لیے دہلی آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ میں جموں و کشمیر کے تعلق سے خصوصی حیثیت والی آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلینج کرنے والی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ اس معاملہ کی سماعت کر رہی ہے۔ بنچ میں جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس سوریا کانت شامل ہیں۔ اس سے قبل 2 اگست کو جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف راجیہ سبھا کے رکن اور سینیئر وکیل کپل سبل نے بحث کا آغاز کیا تھا۔