سری نگر: گلمرگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ستیہ پال نے کہا کہ ٹارگیٹ کلنگ Target Killing میں ملوث لوگوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعمیر وترقی کے کاموں میں تیزی آئی ہے اور ماحول بھی پُر امن ہے ۔ کچھ عناصر یہاں کے حالات کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اُن کے مطابق کشمیر میں پتھر بازی اور ملیٹینسی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں لیکن کئی عناصر اب ان حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پارلیمانی وفد کے چیرمین نے بتایا کہ گزشتہ چالیس برسوں سے کشمیر میں ملیٹینسی کی بیماری ہے اور اس کو راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔
مزید پڑھیں: Targeted Killings: ٹارگیٹ کلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: منوج سنہا
ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اُن کے مطابق ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نئے کشمیر کا خواب ہر صورت میں شرمندہ تعبیر ہوگا۔ چیرمین نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا کی سربراہی میں جموں وکشمیر انتظامیہ حالات کو معمول پر لانے کی خاطر اچھا کام کر رہی ہیں۔