ETV Bharat / state

چوبیس جنوری تک کوئی بڑی موسمی تبدیلی کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات - کشمیر میں برفباری

weather Update Kashmir محکمہ موسمیات نے وادی میں 24 جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔اس دوران 16 اور 20 جنوری کو کمزور مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

weather-to-remain-dry-till-24-january-in-kashmir-met
چوبیس جنوری تک کوئی بڑی موسمی تبدیلی کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 14, 2024, 4:31 PM IST

چوبیس جنوری تک کوئی بڑی موسمی تبدیلی کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے گرچہ دوران شب ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے، تاہم دن کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے سے لوگوں کو سردی سے راحت نصیب ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 جنوری تک موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 16 اور 20 جنوری کو کمزور مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز درجہ حرارت 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ قبل ازیں سال 2010 میں سرینگر میں ماہ جنوری میں درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا۔ادھر وادی کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال سے مختلف شعبہ ہائے حیات متاثر ہو رہے ہیں اور لوگوں خاص طور پر کسانوں میں گونا گوں خدشات پائے جا رہے ہیں۔وادی کی عبادت گاہوں میں رحمت باراں کے لئے نماز استسقا ادا کی جا رہی ہیں اور دعائیں جا رہی ہیں۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی میں خشک اور قدرے گرم موسم کے بیچ جہاں چلہ کلاں میں لوگوں کو پارکوں وغیر میں ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے وہیں نوجوان دن بھر کرکٹ میدانوں میں کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان 21 دسمبر سے مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہے۔چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.