سرینگر: شہر سرینگر میں لگاتار بارش کی وجہ سے گلی کوچے پانی سے بھر گئے ہیں، لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ مختیار احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سہ پہر کے بعد بارش رکنے کا امکان ہے اور 28 جون تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ Weather to Improve Soon in Jammu and Kashmir Says Deputy Director Meteorological Dept
واضح رہے کہ مسلسل بارش کے پیش نظر جموں و کشمیر کے 6 اضلاع میں اسکول احتیاطی طور بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرینگر-جموں قومی شاہراہ سمیت مغل روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں دریا جہلم، اس کی شاخوں اور دیگر نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ صبح 9 بجے دریا جہلم کی سطح سنگم کے پاس 17.17 فٹ تھی، پامپور کے پاس 2.34 میٹر، رام منشی باغ کے پاس 11.26فٹ تھی۔ Jhelum water levels rise
دریا کی بڑھتی سطح کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام سے صورت حال پر نظر رکھنے اور نہ گھبرائے کی گزارش کی۔ جون کے مہینے میں شمالی کشمیر کے گریز (بانڈی پورہ)، کپواڑہ، امرناتھ غار کے قریب بالتل (گاندربل) بیس کیمپ میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی تازہ برف باری بھی ہوئی۔ heavy rainfall hits Srinagar again
یہ بھی پڑھیں:
Tourists Missing in Pahalgam: پہلگام میں 11 سیاح اور 2 ٹورسٹ گائیڈ لاپتہ