ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 10:41 AM IST

Snowfall likely on higher reaches in Kashmir Valley today جموں و کشمیر کے موسم میں کچھ بہتری آئی ہے۔ جبکہ وادی کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش یہ برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔

weather in Kashmir
weather in Kashmir

سرینگر(جموں و کشمیر): وادی کشمیر میں شدید سردی میں بادلوں کے چادر کی وجہ سے بہتری آئی ہے۔ وہیں مغربی ڈسٹربنس آج دوپہر اور کل صبح کے درمیان جموں و کشمیر کو متاثر کر سکتی ہے اور اس کے زیر اثر چند مقامات پر ہلکی بارش یہ برفباری کا بھی امکان ہے۔ جہاں آج جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سری نگر میں رات کا کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

وہیں وادی کے دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت صفر سے نیچے ہی رہا۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق سرینگر میں کل رات کو منفی 5.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں منفی 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں منفی 5.1 ڈگری سیلسیس اور کوکر ناگ میں منفی 3.6 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔

وہیں جنوبی کشمیر کے گلمرگ میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور کپواڑہ میں منفی 1.0 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ محکمے کے مطابق صوبے کشمیر میں جہاں سب سے سرد ترین رات ضلع شوپیاں میں محسوس کی گئی جبکہ وہاں کا درجہ حرارت منفی 6.5 تک گر گیا۔ وہیں بانڈی پورہ میں رات کا کم از کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

محکمے کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ "ایک کمزور مغربی ڈسٹربنس آج دوپہر اور کل صبح کے درمیان جموں و کشمیر کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس کے زیر اثر چند مقامات بالخصوص بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ "اُن کا مزید کہنا تھا کہ "گلمرگ، سونمرگ، گریز اور مغل روڈ میں بھی ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے اوپر ہی رہا تاہم بانیہال میں سب سے کم منفی 1.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ جبکہ جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں 24 دسمبر تک موسم سرد مگر خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق سرمائی دار الحکومت جموں میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت 5.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ کٹرا کا چھ ڈگری سیلسیس،کٹھوعہ کا سات ڈگری سیلسیس، راجوری میں 6.5 اور ادھمپور میں 3.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہی مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 10.8 ڈگری درج کیا گیا۔ کارگل میں منفی 10.2 ڈگری سیلسیس اور دراس میں منفی 11.2 ڈگری سیلز درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.