محکمہ موسمیات کی طرف سے دو روزہ برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجۂ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سےقدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔ Night temperature rises amid forecast for rains
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 22 اور23 جنوری کو درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس برفباری سے زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 24 جنوری سے موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوگی اور بعد ازاں ماہ رواں کے اختتام تک موسم خشک رہ سکتا ہے۔ weather in Kashmir
ادھر گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Temperature in Srinagar
سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Temperature in Gulmarg
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Temperature in Pahalgam
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجۂ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ Temperature in Kupwara
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہو قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Temperature in Qazigund
لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی21.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : weather in Kashmir کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ
دریں اثنا وادی میں جمعے کے روز موسم خشک رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔ Chilai Kalan in Kashmir
چلہ کلان کی حکومت 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا گرچہ اس کی حکومت کے دوران بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہی واقع ہوگی۔Harshest 40-day winter spell