ETV Bharat / state

وادئ کشمیر میں 15 مارچ تک بارش اور برفباری کا الرٹ

اس دوران خراب موسم کی وجہ سے سرینگر- جموں اور لیہہ قومی شاہراہ لینڈ سلائڈز کی وجہ سے متاثر ہوسکتی ہے۔

weather-department-has-predicted-wet-spell-till-15-march-in-kashmir
محکمہ موسمیات نے 15 مارچ تک موسم خراب کی پیش گوئی کی
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 12:08 PM IST

محکمہء موسمیات نے وادی کشمیر میں 15 مارچ تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 15 مارچ تک وادی کے تمام میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے 15 مارچ تک وادی میں موسم خراب رہنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 15 مارچ تک کشمیر وادی میں موسم کی صورتحال غیر متوقع ہے اور میدانی علاقوں میں بارش کے علاوہ بالائی علاقوں میں برف باری کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 11 سے 15 دنوں کے دوران بارش کے زیادہ امکانات ہیں۔

ادھر خراب موسم کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر لینڈ سلائڈز کی وجہ سے بانیہال سے رامبن کے درمیان راستہ بند ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لیہہ قومی شاہراہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

سونم لوٹس نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 15 مارچ تک باغات اور دیگر کھیتوں میں ادویات چھڑکنے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ ساتھ بارش ہونے کا امکانات زیادہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.