ETV Bharat / state

' امت شاہ کی مایوسی کو سمجھتے ہیں' - عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ' سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ عوامی اتحاد کے انتخابات لڑنے کے فیصلے سے کافی مایوس ہوئے ہیں اور ہم ان کی مایوسی کو سمجھتے ہیں۔

Omar abdullah
عمر عبداللہ
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Nov 17, 2020, 5:25 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر واحد ایسی جگہ ہے جہاں لیڈران کو انتخابات میں حصہ لینے اور جمہوری عمل کی حمایت کرنے پر بند کیا جاتا ہے اور ملک دشمن ہونے کا نام دیا جاتا ہے۔

عمر عبداللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کی ایک ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: 'عزت مآب وزیر داخلہ کے حملے کے پیچھے چھپی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ پیپلز الائنس انتخابات کے بائیکاٹ کی تیاری کر رہا ہے۔ ہمارے بائیکاٹ سے بی جے پی اور نئی تشکیل دہ کنگز پارٹی کو کھلا میدان مل جاتا۔ ہم نے انہیں ایسا کرنے نہیں دیا'۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا: 'جموں و کشمیر واحد ایسی جگہ ہے جہاں لیڈران کو انتخابات میں حصہ لینے اور جمہوری عمل کی حمایت کرنے پر بند کیا جاتا ہے اور ملک دشمن ہونے کا نام دیا جاتا ہے۔ سچ یہ ہے کہ جو کوئی بی جے پی کی آئیڈیالوجی کی مخالفت کرتا ہے اس پر کرپٹ اور اینٹی نیشنل ہونے کا لیبل چسپاں کیا جاتا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'امت شاہ جی ہم گینگ نہیں ہیں۔ ہمارا ایک جائز سیاسی الائنس ہے۔ ہم انتخابات لڑتے آئے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔ اس سے آپ کو مایوسی ہوتی ہے'۔

Last Updated : Nov 17, 2020, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.