ETV Bharat / state

کشمیر میں آبی کھیلوں کو دیا جارہا ہے فروغ

وادی کشمیر میں انتظامیہ نے آبی کھیلوں کو بھی فروغ دینے کی غرض سے کئی اقدامات کئے ہیں ۔

کشمیر میں آبی کھیلوں کو دیا جارہا ہے فروغ
کشمیر میں آبی کھیلوں کو دیا جارہا ہے فروغ
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 11:00 PM IST

وادی کشمیر کے باصلاحیت اور ہنرمند کھلاڑیوں نے روایتی کھیلوں کے علاوہ آبی کھیل مقابلوں میں بھی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ وہیں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ کئی میڈلز بھی اپنے نام کئے ہیں۔

کشمیر میں آبی کھیلوں کو دیا جارہا ہے فروغ

کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں درکار سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ نے دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ آبی کھیلوں کو بھی فروغ دینے کی غرض سے کئی اقدامات کیے ہیں۔ جس کی تازہ مثال نہرو پارک میں قائم واٹر سپورٹس سنٹر میں رکھی گئی سہولیات کی دی جاسکتی ہے۔

آبی کھیلوں کو فروغ دینے اور اس کھیل میں بہتر سے بہتر کھلاڑی تیار کرنے کے لیے اس سپورٹس سنٹر کو درکار تمام تر جدید ساز و سامان سے لیس کیا گیا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی معیار کے بوٹس کے علاوہ تربیت کے لئے درکار دیگر ضروری سامان بھی اس سنٹر میں دستیاب رکھا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سنٹر میں جدید اور اعلی معیار کے بوٹس میسر ہونے سے کھلاڑی کافی خوش نظر آرہے ہیں ۔ کھلاڑی پُر امید ہیں کہ آنے والے وقت میں یہ ملکی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

'کشمیری ثقافت اور فنکاروں کے لیے بہت کچھ کرنا ہے'

پی این ڈی پی میں کھیلوں کے لیے مزید 200 کروڑ روپے دئیے جارہے ہیں۔ جس کی بدولت یو ٹی میں کھیل کود کو مزید فروغ ملے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ اولمپکس کے لئے سبھی کھیلوں کے لئے یہاں کے نوجوانوں کو تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

واٹر سپورٹس سنٹر میں بہتر کوچنگ کے ساتھ ساتھ اب اعلی معیار کی سہولیات سے نہ صرف سینیئر کھلاڑی کافی مطمئن نظر آرہے ہیں بلکہ جونیئر کھلاڑیوں کے علاوہ تربیت پا رہے چھوٹے بچے بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واٹر سپورٹس میں اپنا نام کما چکی بلقیس میر اس سنٹر میں بحثیت ٹرینر اپنے فرایض انجام دے رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سنٹر میں جدید سہولیات فراہم ہونے سے نہ صرف یہ کھلاڑی ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

امید کی جاسکتی ہے جھیل ڈل کے اس واٹر سپورٹس سنٹر میں بہتر کوچنگ اور معیاری سہولیت کی بدولت بہتر سے بہتر کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے گے۔ جو بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.