جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نواکدل علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سنیچر کی صبح نواکدل کے جمالٹہ علاقے میں خواتین نے اس سلسلے میں احتجاج کیا اور بطور احتجاج سڑک کو بلاک کرکے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی۔
احتجاجی خواتین کا کہنا ہے کہ کئی روز سے انہیں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
بتا دیں کہ مذکورہ علاقہ سرینگر شہر کے لال چوک سے محض تین کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔
احتجاجی خواتین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ہوئے احتجاج کیا جس دوران کافی دیر تک ٹریفک جام بنا رہا۔
احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ علاقہ جمالٹہ میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں روز روز مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقہ جمالٹہ میں پانی کی سپلائی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو وہ احتجاج میں شدت پیدا کرنے پہ مجبور ہو جائیں گے۔