ETV Bharat / state

JK Waqf Board On Shrines کشمیر میں تمام اوقافی کمیٹیوں کے اختیارات سلب

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 1:15 PM IST

جموں و کشمیر میں اب تمام مقامی اوقاف کمیٹیوں کا کوئی قانونی حیثیت نہیں رہے گی۔ JK Waqf Board On Shrines

کشمیر میں تمام اوقافی کمیٹیوں کے اختیارات سلب

سرینگر : جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 'وقف بورڈ نے جموں و کشمیر میں تمام مزارات اور دیگر وقف املاک کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب سے تمام مقامی وقف کمیٹیوں کو کالعدم تصور کیا جائے گا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وقف ایکٹ، 1995 کی پیروی میں جموں و کشمیر میں نئے وقف آئین میں توسیع کے بعد جموں و کشمیر وقف بورڈ نے تمام وقف اثاثوں، جائیدادوں سمیت مزارات کا بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ JK Waqf Board On Shrines

حکم نامے کے مطابق 'کسی بھی انجمن یا خود ساختہ مقامی اوقاف کمیٹی کے پاس سینٹرل وقف ایکٹ 1995 کی دفعات کے تحت کوئی قانونی اختیار نہیں ہے اور ایسی کسی بھی کمیٹی کے پاس جے اینڈ کے وقف بورڈ سے کسی قسم کا توثیقی رجسٹریشن نہیں ہے۔ اس لیے تمام سرکاری محکموں اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی وقف یونٹ یا مقامی وقف کمیٹی کی کسی بھی بات کو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ حکم جموں و کشمیر کے تمام وقف یونٹس میں ایک ہموار، منظم، شفاف اور قانونی طور پر قابل عمل انتظامی نظام کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ Waqf board takes control of all shrines in Kashmir

یہ بھی پڑھیں : Decline in investment in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں تین برسوں کے دوران سرمایہ کاری میں کمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.