سرینگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں قائم مدرسوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف کا اثاثہ جس کسی کے پاس ہوگا اس کو ہر حال میں واپس لایا جائے گا۔ چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار ایک نیوز پورٹل کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔ Waqf Board Plans To Build Cancer Hospital : Dr Darakhshan Andrabi
انہوں نے کہا کہ ’سال 2014 سے ہماری (بی جے پی) حکومت نے جو اقدام اٹھائے، ان سے وقف اثاثوں کو ضائع ہونے سے بچایا گیا۔' ان کا کہنا تھا کہ ’اگر یہاں (جموں وکشمیر میں) حکومت نے چاہا ہوتا تو یہاں کا وقف بورڈ حکومت کو مالی امداد فراہم کر رہا ہوتا‘۔ ڈاکٹر انداربی نے کہا کہ وقف میں قانون کے مطابق اصلاح بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرائن بورڈ، ماتا ویشنو دیوی ٹرسٹ وغیرہ نے بہت کام کیا اور یہ تب ہی ممکن بن گیا جب یہ حکومت صحیح ہاتھوں میں گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے حساب لینا بھی ہے اور دینا بھی اور نئے پروجیکٹس کو بھی شروع کرنا ہے۔Dr Darakhshan Andrabi on Cancer Hospital
چیئر پرسن نے کہا کہ ہمیں اس کے حساب کتاب کو آن لائن کرنا ہے اور پورے سسٹم کو جواب دہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’جب سے ہم نے چارج سنبھالا تب سے لوگ جن کا وقف سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے، ہمیں بتا رہے ہیں کہ فلاں جگہ وقف زمین کو ہڑپ لیا گیا، اس کو بحال کریں فلاں جگہ وقف کی زمین ہے اس کی تار بندی کی جائے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جس طرح سرکار سرکاری زمین واپس حاصل کر رہی ہے اسی طرح جس کے پاس بھی وقف کا اثاثہ ہوگا اس سے کسی بھی حال میں واپس لیا جائے گا‘۔cancer hospital in the Jammu and Kashmir
ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں قائم مدرسوں کو بھی جدید خطوط پر منظم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف بورڈ کے ہسپتالوں، اسکولوں و دیگر اداروں میں تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ Establishment of Cancer Hospital in Jammu and Kashmir
یہ بھی پڑھیں : Dr Darakhshan Andrabi on Surya Namaskar: مذہب پر سیاست کرنا غیر اخلاقی ہے، درخشاں اندرابی
یو این آئی۔