ETV Bharat / state

KCCI Election 2023 سرینگر میں کے سی سی آئی کے ایگزیکیٹو باڈی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ - سرینگر اردو نیوز

انجمن کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(کے سی سی آئی) کے ایگزیکیٹو باڈی کے انتخاب کے لیے آج سرینگر میں ووٹنگ کی جارہی ہے۔ جس کے نتائج کا اعلان دوپہر تین بجے کے بعد کیا جائے گا۔

Etv Bharatایگزیکیٹو باڈی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 1:22 PM IST

Updated : Feb 21, 2023, 2:28 PM IST

سرینگر میں کے سی سی آئی کے ایگزیکیٹو باڈی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ

سرینگر: وادی کشمیر کی سب سے پرانی 'انجمن کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز' کی ایگزیکٹو باڈی کے لیے آج ووٹنگ ہورہی ہے۔ یہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اس طرح کی پہلی سرگرمی ہے جب حکام نے وادی میں کسی سماجی گروپ کو انتخاب کا انعقاد کرنے کی اجازت دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سرکار نے یہ انتخاب کی اس لیے اجازت دی ہے کیوں کہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہونے والے ہیں اور یہ انجمن جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد میں اپنا تعاؤن اور اہم کردار ادا کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ مئی کے مہینے میں سرینگر میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس منعقد ہوں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

کے سی سی آئی کے ایگزیکیٹو باڈی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ

یاد ہے کہ ووٹنگ سرینگر کے ایمپوریم میں جاری ہے تاہم اس ووٹوں کی رازداری کے لئے اس تقریب کو میڈیا کوریج سے دور رکھا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز کی نگرانی میں ہورہے اس انتخاب میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے 21 ایگزیکٹو ممبران کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ان ممبران کو منتخب کرنے کے لئے 1094 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے جو ممبران کے علاوہ صدر اور نائب صدر کو منتخب کریں گے۔

گزشتہ پانچ برسوں سے اس باڈی کے صدر شیخ عاشق تھے تاہم ان کی مدت پانچ اگست کے بعد ختم ہوئی تھی۔ البتہ انتخابات التوا میں ہونے کی وجہ سے وہ اس باڈی کے عارضی صدارت کر رہے تھے۔آج ہورہے انتخاب میں شیخ عاشق کے بھائی شیخ فیروز صدر عہدے کے لئے بطور امیدوار میدان میں ہے جبکہ اس کے مد مقابل سابق صدر جاوید کینگ صدر عہدے کے لئے لڑ رہے ہیں۔ اس انتخاب کے نتائج کا اعلان آج ہی دوپہر تین بجے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : KCCI on Highway: تاجر انجمن کا سرینگر جموں شاہراہ کی فوری مرمت کا مطالبہ

Last Updated : Feb 21, 2023, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.