ETV Bharat / state

آکسیجن کی تقسیم کے دوران جھگڑا، ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا ہے، جہاں پر تیمار داروں کے درمیان آکسیجن تقسیم کرنے کے دوران جھگڑا ہو گیا۔

آکسیجن تقسیم کے دوران جھگڑا، ویڈیو سوشیل میڈیا پر واائرل

author img

By

Published : May 22, 2021, 8:24 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں کورونا وائرس کے مریضوں کو آکسیجن کی سخت ضرورت ہے اور روزانہ متعدد مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔

آکسیجن تقسیم کے دوران جھگڑا، ویڈیو سوشیل میڈیا پر واائرل

وہیں، سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا ہے، جہاں پر تیمار داروں کے درمیاں آکسیجن تقسیم کرنے کے دوران جھگڑا ہو گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ کی عدم موجودگی میں ان تیمار داروں نے خود آکسیجن سیلنڈرس تقسیم کرنے شروع کر دیے تھے۔ اس دوران ہسپتال میں کوئی بھی سکیورٹی انتظامات نہیں کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں تیماداروں کے درمیان آکسیجن سیلنڈرس کے لیے جھگڑا شروع ہو گیا۔

وائرل تصاویر میں آپ صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے یہ تیمار دار جھگڑا کر رہے ہیں اور اس دوران کووڈ گائڈ لائنز کی دھجیاں اڑائی جا رہیں ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ لوگوں سے لگاتار یہ اپیل کر رہی ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں لیکن انتظامیہ بارہا لاپرواہی کا مظاہرہ خود کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.