ETV Bharat / state

فٹنس سرٹیفکیٹ، انشورنس دستاویزات اور روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، آر ٹی او کشمیر - گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ

ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) کشمیر نے ہفتہ کے روز درست فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے لیے تمام خدمات کو معطل کرنے کی ہدایت دی۔یہ فیصلہ اس وقت آی جب ڈوڈہ میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہے۔RTO Kashmir On Vehicle Documents

Etv Bharatvehicles-lacking-fitness-certificate-route-permit-will-not-be-allowed-to-ply-rto-kashmir
فٹنس سرٹیفکیٹ،انشورنس دستاویزات اور روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی:آر ٹی او کشمیر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 5:24 PM IST

سرینگر: ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) کشمیر سید شہنواز بخاری کا کہنا ہے کہ ان کمرشل گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ، درست انشورنس دستاویزات اور روٹ پرمٹ نہ ہوں۔انہوں کہا کہ ڈرائیور حضرات کو چاہئے کہ وہ ان ضروری دستاویزات کو وقت پر رینیو کریں یہ تمام خدمات آن لائن دستیاب ہیں۔موصوف آر ٹی او نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز سرینگر میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

بتادیں کہ محکمہ ٹرانسپورٹ جموں وکشمیر نے ایک حکمناہ جاری کیا ہے جس کے مطابق درست فٹنس سرٹیفکیٹ اور مناسب روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی مسافر بر دار گاڑیوں کی تمام خدمات معطل کی جائیں گی۔

اس حکمنامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ یہ کوئی نیا حکمنامہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 'کمرشل گاڑیوں کے پاس لازماً فٹنس سرٹیفکیٹ، انشورنس دستاویزات، روٹ پرمٹ ہونے چاہئے ان دستاویزات کے بغیر ان گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی'۔

ان کا کہنا تھا کہ'حادثوں کے بعد ان گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافر انشورنس کلیم نہیں کر پا رہے ہیں اور ان کو دیگر لوازمات کی ادائیگی کے لئے دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

موصوف آر ٹی او نے ڈرائیور حضرات سے کہا کہ وہ ان دستاویزات کو ایکسپائر ہونے سے قبل ہی رینیو کریں۔انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات کو رینیو کرنے کے لئے تمام خدمات آن لائن دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:

اوور لوڈنگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حکام قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے اوور لوڈنگ کی شکایتیں آتی ہیں ان میں چلنی والی گاڑیوں میں اضافہ کیا جاتا ہے کیونکہ گاڑیوں کی کمی ہی اوور لوڈنگ کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی ہے تاہم شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت گاڑیوں کو شروع کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ (یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.