ETV Bharat / state

اتراکھنڈ گلیشیئر سانحہ: کشمیری انجینیئر سُپرد خاک

گزشتہ روز اتراکھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے کے حادثے میں درجنوں افراد کی موت ہوئی جس میں ایک کشمیری انجینیئر بھی شامل ہے۔

Uttarakhand glacier tragedy
Uttarakhand glacier tragedy
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 6:19 PM IST

Updated : Feb 14, 2021, 7:46 PM IST

اتراکھنڈ گلیشیئر حادثے میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے انجینیئر کی لاش اس کے آبائی گاؤں لائی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں پُر نم آنکھوں سے سُپرد خاک کیا گیا۔

کشمیری انجینیئر سُپرد خاک

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ الٰہی باغ صورہ سے تعلق رکھنے والے انجینیئر بشارت احمد کا جسدخاکی آج سرینگر پہنچا۔ بشارت کی لاش جیسے ہی پہنچی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور ہر جانب آہ و بکاہ کا ماحول پیدا ہوگیا۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بشارت احمد کے بھائی نے کہا کہ 'جوں ہی یہ خبر ہم تک پہنچی کہ انجینیئر بشارت احمد کی گلیشیئر ٹوٹنے سے موت ہوگئی، گھر میں ماتم سا چھا گیا۔'

Last Updated : Feb 14, 2021, 7:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.