جموں کشمیر میں کورونا کا قہر لگاتار جاری ہے۔ تاہم آج بھی مثبت معاملوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں یوٹی میں 3344 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ اس وبا کی وجہ سے یوٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 73 افراد کی موت ہوئی ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 4042 صحت یاب ہوئے ہیں۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ 247952 ہو گئی ہے۔
اب تک یو ٹی میں کورونا سے 3222 اموات ہوئی ہیں جبکہ 193878 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 1926 میں کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔ سرینگر میں آج 495 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئے جبکہ 1046 صحت یاب ہوئے ہیں۔
بارہمولہ میں 118 نئے معاملے درج ہویے ہیں بڈگام 376، پلوامہ 145،کپواڑہ 124، اننت ناگ 228، بانڈی پورہ137، گاندربل 82، کولگام 164 شوپیاں میں 57افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے. ادھر جموں خطے میں آج 1418 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ ضلع جموں میں 613، ادھمپور 228 راجوری 106، ڈوڈہ 90،کٹھوعہ 115سانبہ 89، کشتواڑ 27، پونچھ 56 رامبن 43 اور ریاسی سے 51 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب 50852 فعال معاملے ہیں۔