ETV Bharat / state

UK To Attend G20 Summit برطانیہ، سرینگر میں منعقدہ جی ٹونٹی سمٹ میں شریک ہوگا - برطانیہ سرینگر میں منعقدہ جی ٹونٹی سمٹ میں شریک

برطانوی ہائی کمیشن نے سرینگر میں رواں مہینے کے آخری عشرہ میں منعقدہ جی 20اجلاس میں اپنے نمائندوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

a
a
author img

By

Published : May 11, 2023, 3:35 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جہاں ایک جانب پاکستان اور چین نے کشمیر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی پر اعتراض ظاہر کیا ہے وہیں اس بیچ بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر نے ٹورازم ورکنگ گروپ کے سرینگر میں 22-24 مئی تک منعقدہ تقریب میں برطانیہ کے نمائندوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے ’’انٹیگریٹڈ ریویو ریفریش‘‘ کی ریلیز پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں انہوں نے سیکورٹی، دفاع، ترقی اور خارجہ پالیسی کے شعبوں میں برطانوی حکومت کی ترجیحات اور منصوبوں کا ذکر کیا۔ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر الیکس ڈبلیو ایلس نے دیگر شعبوں بالخصوص دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔

اس سوال پر کہ کیا برطانیہ جی 20 تقریب کے لیے نمائندوں کو سرینگر بھیجے گا؟ انہوں نے کہا، ’’ہم ٹورزم ورکنگ گروپ کے لیے کشمیر میں (موجود) ہوں گے۔ ہم بھارت کی جی 20 صدارت کے دوران پورے بھارت میں ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔‘‘ جی 20 ممالک کے نمائندوں کے علاوہ بین الاقوامی اداروں اور مہمان ممالک کے مندوبین بھی ہوں گے جو معروف ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ملاقات کریں گے۔ ایس کے آئی سی سی جی ٹونٹی اجلاس کا مرکزی مقام ہے۔ توقع ہے کہ 200 مندوبین اس میں شریک ہوں گے اور اس میں جی 20 ممالک کے مندوبین، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ مہمان ممالک کے مندوبین بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: Y20 Consultation Meet Kashmir کشمیر یونیورسٹی میں وائی 20 اجلاس منعقد

دریں اثنا، جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں حالیہ عسکریت پسندوں کے حملے کے پیش نظر سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جہاں شہر سرینگر کو خوبصورت اور جاذب نظر بنائے جانے کے حوالہ سے دن رات کام جاری ہے وہیں سیکورتی کے بھی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں سیکورٹی ایجنسیز نے جی ٹونٹی سے قبل یا ان ایام میں فدائین حملوں کا خدشتہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر آرمی اسکولز میں 25مئی تک چھٹی دی گئی ہے وہیں سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے اور ڈرونز کے ذریعے بھی حساس مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.