مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی ہفتہ کے روز مرکز کے زیر انتظام لداخ کے دو روزہ دورے پر لہہ پہنچے۔ لداخ میں رواں مہینے کی 22 تاریخ کو لہہ آٹو ناموس ہل ڈیویلپمنٹ کونسل کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ یہاں ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کا لداخ دورہ کافی اہم ہے۔
لداخ پہنچنے کے بعد ریڈی نے سماجی رابطہ کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ نوبرہ وادی جا رہے ہیں جہاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کے حق میں مہم میں شرکت کریں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ 'لداخ کی دلکش وادیوں میں پہنچنے کے بعد میں لہہ سے نوبره جا رہا تھا اور راستے میں مجھے بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے جوانوں سے بات کرنے کا موقع ملا۔ یہ لوگ بہت محنت سے 18600 فیت کی اونچائی پر نوبره وادی اور خردنگلہ سڑک پر عوام کے لیے انفراسٹرکچر تعمیر کر رہے ہیں۔'
ریڈی کو آج شام لداخ کے ہندر اور ڈسکیٹ علاقوں میں عوامی ریلی سے خطاب کرنا ہے اور پارٹی کے سینئر لیڈران سے ملاقات کرنا بھی متوقع ہے۔
بی جے پی لداخ کے ضلع صدر نومنگ سمسٹھن کا کہنا ہے کہ 'اس بار ہماری پارٹی خطے کے تمام نشتوں سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ اور ہمارا نعرہ ہے کہ اب کی بعد 26 پار۔'
اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'مرکزی وزراء کے یہاں آنے سے ہمارے امیدواروں کی ہوسلہ افزائی ہو رہی ہے۔'
ریڈی سے قبل وزیر کھیل کرین ریجیجو اور رکن پارلیمان اروں سنگھ لداخ کا دورہ کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نابینا افراد کو خودمختار بنانے کے لیے پروگرام
قابل ذکر ہے کہ لہہ آٹو ناموس ہل ڈیویلپمنٹ کونسل کی 26 نشتیں ہیں اور لداخ کے یو ٹی بننے کے بعد یہ انتخابات پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات اکتوبر مہینے کی 22 تاریخ کو ہونے ہیں جبکہ نتائج کا اعلان رواں مہینے کی 26 تاریخ کو کیا جائے گا۔