ETV Bharat / state

J&K Security Meeting In Delhi: جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر دہلی میں میٹنگ کل - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ میٹنگ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں کل یعنی منگل کو دہلی میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر جائزہ میٹنگ منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں جموں وکشمیر میں ٹارگیٹ کلینگ اور سالانہ امرناتھ یاترا سمیت مختلف معاملات زیر غور ہیں۔ J&K Security Meeting In Delhi

UNION HOME MINISTER AMIT SHAH TO CHAIR JK SECURITY MEETING TOMARROW
جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر دہلی میں میٹنگ کل
author img

By

Published : May 16, 2022, 9:41 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر میں'ٹارگیٹ کیلنگ' اور تیس جون سے شروع ہونی والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں منگل کے روز نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ منعقد ہورہی ہے۔ میٹنگ میں مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلا اور تمام سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان، وزرات داخلہ کے دیگر سینیئر افسران، جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ آر کے گوئل، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں کشمیر دلباغ سنگھ اور اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی رشمی رنجن سوین بھی شامل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ کل یعنی منگل کو دہلی کے نارتھ بلاک میں صبح 11 بجے مقرر ہے اور اس میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے۔ اس سلسلے میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور دلباغ سنگھ کے علاوہ متعلقہ افسران آج سرینگر سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ اس اعلیٰ سطح کی سکیورٹی جائزہ میٹنگ سے قبل آج سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ جموں پہنچے اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بھگوتی نگر علاقے میں یاتری نواس میں شری امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:

ذرائع کے مطابق 30 جون 11 اگست تک جاری رہنے والی شری امرناتھ یاترا اور ٹارگٹ کلنگ کو روکنے اور کسی بھی قسم کی تخریبی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اس میٹنگ میں کچھ اہم فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری پولیس و عام شہری ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والا امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.