ETV Bharat / state

Kashmiri Migrant Killed In POK پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں پونچھ کے علیحدگی پسند کا قتل

گزشتہ ایک سال سے پاکستان اور اس کے زیر قبضہ کشمیر علاقے میں کئی افراد کو نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کردیا۔ ان افراد میں قدر مشترک یہ ہے کہ وہ نوے کی دہائی یا اس کے بعد عسکریت بسندوں کی صفوں میں شامل ہوکر لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان میں رہائش پذیر ہوگئے تھے۔

unidentified-gunmen-shot-dead-a-kashmiri-migrant-in-pakistan-occupied-kashmirs-rawalakot
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں پونچھ کے علیحدگی پسند کا قتل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 3:11 PM IST

سرینگر: پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے راولاکوٹ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے جموں کے پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک علیحدگی پسند کارکن ریاض ابو قاسم کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق قاسم مسجد القدس میں نماز فجر ادا کررہے تھے، جب ان پر گولیاں چلائی گئیں۔

ریاض قاسم ولد محمد اعظم کوٹلی کے اس کیمپ میں رہائش پذیر تھے،جو ان کشمیریوں کیلئے قائم کیا گیا تھا جو نوے کی دہائی میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ ان میں عسکریت پسند بھی شامل ہیں اور وہ لوگ بھی جو کنٹرول لائن پر گولہ باری کے مسلسل واقعات کے بعد ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ ریاض قاسم نے جموں و کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کے نام سے ایک سیاسی جماعت قائم کی تھی جسے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن بھی کی گئی تھی۔

اس سے قبل نامعلوم بندوق برداروں نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بشیر احمد پیر نامی سابق عسکریت پسند کو ہلاک کردیا تھا جس کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔ پیر کی ہلاکت سے پہلے دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی عسکریت پسند اعجاز احمد آہنگر کو افغانستان میں پُراسرار طور پر ہلاک کیا گیا۔ بشیر احمد پیر کو حکومت ہند کے محکمہ داخلہ نے غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق ایک یو اے پی اے کے تحت "دہشت گرد" قرار دیا تھا۔ پیر 1990 کے اوائل میں اپنے کنبے کے ساتھ پاکستان منتقل ہوگئے تھے،جب مبینہ طور سرکار کے اعانت یافتہ بندوق برداروں نے ان کے والد سکندر پیر اور بھائی نزیر احمر پیر کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: Infiltration Bid Foiled : جموں کشمیر میں دو درانداز ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

آہنگر المعروف ابو عثمان الکشمیری کا تعلق سرینگر سے تھا اور وہ کئی سال سے پاکستان اور افغانستان میں مقیم تھا۔ وہ پہلے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے القاعدہ لیڈر الیاس کشمیری کا معاون تھا لیکن بعد میں اس نے اپنی وفاداریاں دولت اسلامیہ کے ساتھ منسلک کی تھیں۔

اس سے قبل بھی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر اور راولپنڈی میں متعدد کشمیریوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے ان ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلی بیان نہیں دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.