ETV Bharat / state

Shalteng Unani Hospital یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ میں الٹراسونوگرافی اور سپیرومیڑ سہولت دستیاب - قدیم طرز علاج یونانی علاج

ڈائریکٹر آیوشمان ڈاکٹر موہن سنگھ نے آج گورنمنٹ یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ سرینگر میں الٹراسونوگرافی اور سپیرومیڑ کی سہولیات کا افتتاح کیا۔ان سہولیات کی دستیابی سے ان مریضوں کو کافی فائدہ ہوگا جو کہ دور افتادہ علاقوں سے علاج ومعالجہ کی غرض سے ہسپتال کا رخ کرتے ہے۔

ultrasonography spirometry facilities inaugurated in unani hospital shalteng srinagar
یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ میں الٹراسونوگرافی اور سپیرومیڑ سہولت دستیاب
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 7:49 PM IST

یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ میں الٹراسونوگرافی اور سپیرومیڑ سہولت دستیاب

سرینگر:گورنمنٹ یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ میں بیماروں کی سہولیت کی خاطر ہفتے کے روز ڈائریکٹر آیوشمان ڈاکٹر موہن سنگھ نے الٹراسونوگرافی اور سپیرومیڑ کی سہولیات کا افتتاح کیا۔ایسے میں معدے سے تکلیف کے مریضوں کی تشخیص میں آسانی پیدا ہوگی اور اس طرح کی سہولت کی دستیابی سے مریضوں کو الٹراساونڈ کی خاطر پرائیوٹ ڈائگونوسٹک مراکز کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔اب ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات میسر ہونے کے ساتھ ساتھ الٹراسونوگرافی اور سپیرومیڑ کی سہولیات بھی میسر رہنے سے بیماروں کو کافی راحت بھی ملے گی۔

اس موقعے پر ڈائریکڑ آیوشمان ڈاکٹر موہن سنگھ نے کہا کہ الٹراسونوگرافی اور سپیرومیٹر کی سہولیات کی دستیابی سے ان مریضوں کو کافی فائدہ ہوگا جو کہ دور افتادہ علاقوں سے علاج ومعالجہ کی غرض سے وادی کے سب سے بڑے یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیرینہ مانگ تھی جس کو آج پورا کیا گیا یے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے وادی میں لوگ قدیم طرز علاج کی طرف پھر سے رخ کررہے ہیں۔ ہڈیوں ،جوڑوں کے تکالیف ،معدے ، جلد کی بیماریوں اور دیگر تکالیف میں مبتلا مریض یونانی طریقہ علاج اپنانے کو ترجیجی دے رہے ہیں۔ موجود سائنس دور میں جہاں شعبہ طب نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور بیشتر بیماریوں کے علاج کو ممکن بنایا ہے لیکن اس کے باوجود آج بھی قدیم طرز علاج کی اپنی اہمیت وافادیت بر قرار ہے۔

ادھر یونانی طرز علاج کی طرف لوگوں کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے روزانہ کی او پی ڈی میں مریضوں کو کافی بھیڑ بھاڑ سے دیکھنے کو ملتی ہے ۔ہسپتال میں جہاں جلد، پوشیدہ امراض ، چھاتی ،دل کی بیماریوں ، امراض خواتین ،ہڈیوں اور جوڑوں وغیرہ کی بیماریوں کے لئے الگ الگ او پی ڈیز کام کررہی ہیں وہیں یہاں مختلف قسم کے ٹسٹس اور ایکسرے کے علاوہ ادویات کی سہولتات بھی بالکل مفت دستیاب رکھی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں: Cupping Therapy In Kashmir: کشمیر میں حجامہ طریقۂ علاج کا بڑھتا ہوا رجحان

واضح رہے کہ ہسپتال میں آیوش اور یونانی طریقہ علاج سے مختلف بیماریوں کو ٹھیک کیا جاتا ہے۔جلد اور دیگر بیماریوں کے لیے جہاں لیچ تھرپی کو استمعال میں لیا جاتا ہے وہیں ہڈیوں اور جوڑوں ک تکلیف کے لیے کپنگ تھرپی یا جدید حجامہ طرز علاج اپنایا جارہا ہے جوکہ نہ کافی موثر ثابت ہورہا ہے بلکہ مریض بھی اس طرح کے طریقہ علاج سے بے حد مطمئن نظر آرہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.