ETV Bharat / state

'محرم کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری یقینی بنائیں'

علما نے کہا کہ 'جس طرح رمضان، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پہ احتیاط سے کام لیا گیا۔ اسی طرح عزاداروں کو بھی اس وقت احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کہ ضرورت ہے۔'

Ulmas In Kashmir Stress On SOP's While Commemorating Muharram
'محرم کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری یقینی بنائیں'
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 4:15 PM IST

Updated : Aug 21, 2020, 7:10 PM IST

کشمیر میں شیعہ علماء دین نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران عزاداری کی مجالس اور تقریبات کو منعقد کرنے کے دوران عزاداران امام حسین علیہ السلام سے اپیل کی ہے کہ وہ سختی سے کووڈ کے حوالے سے جاری رہنما خطوط پر عمل کریں اور مجالس کے دوران احتیاطی تدابیر سے کام لیں۔

علما کرام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عزاداری کو قائم کرنے کے متبادل اور احتیاطی طریقے کو اپناتے ہوئے عزادار اپنے آپ کو اور دوسروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جس دور سے ہم گزر رہے ہیں وہ مسائل سے پُر اور دشوار کن ہیں اور اس وقت کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لہٰذا عزاداری کی مجالس کو اس طرح سے منعقد کرنا ہوگا جو دوسروں کے لئے باعث ضرر نہ بنیں۔

'محرم کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری یقینی بنائیں'
انہوں نے کہا کہ جیسے رمضان، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پہ احتیاط سے کام لیا گیا، اسی طرح عزاداروں کو بھی اس وقت احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کہ ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عاشقانِ اہل بیت اپنے گھروں کو ہی عزا خانوں میں تبدیل کریں۔

محدود پیمانے پر لوگوں کے ساتھ مجالس کا اہتمام کیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے لئے جاری گائیڈ لائن غیر آئینی: مولانا کلب جواد
انہوں نے بتایا کہ مومنین آن لائن مجالس کا اہتمام کریں، جدید طریقۂ کار اپنا کر گھروں میں مجالس اور ذکر سنیں، کسی طرح کی کوئی لاپروائی نہ برتیں، مصافحہ کرنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں، تبرکات کی تقسیم میں احتیاط سے کام لیں جہاں مجالس منعقد کی جا رہی ہوں، وہاں ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کو لازمی قرار دیا جائے۔

Last Updated : Aug 21, 2020, 7:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.