جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے الٰہی باغ علاقے میں رات کے وقت آتشزدگی کا خوفناک معاملہ پیش آیا۔ اس حادثے میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔ Two Houses Damaged in Fire Incident in Ellahibagh of Srinagar
ذرائع کے مطابق سری نگر کی سٹی کالونی الہی باغ میں جمعہ کی شب ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے شعلوں نے وہاں موجود دوسرے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی لپیٹ اتنی تیز تھی کہ اسے دور دراز علاقے سے بھی دیکھا جاسکتا تھا۔ Fire Incident in Ellahibagh of Srinagar
آگ کے شعلوں کو دیکھتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے وادرات پر پہنچ گئے اور اس حادثے کی اطلاع محکمۂ فائر بریگیڈ کو دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ کو قابو کرلیا گیا ہے، تاہم دو رہائشی مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچایا جاسکا۔ جس مکان میں آگ لگی، ان مکان مالکوں کی شناخت سجاد احمد میر ولد غلام رسول میر اور ریاض احمد نجار ولد محمد سلطان نجار کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں نہیں پتہ لگا سکی ہے۔
مزید پڑھیں: سری نگر میں آتشزدگی سے ایک ہی گھر کی تین افراد ہلاک