ETV Bharat / state

Nacro Smugglers Arrested سرینگر میں دو منشیات فروش گرفتار، 70 کروڑ روپے مالیت کا ہیروئن ضبط

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 10:50 PM IST

Updated : Apr 6, 2023, 10:58 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کے روز سرینگر کے راجباغ علاقے سے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور نقدی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ضبط کیا گیا منشیات پاکستان سے آیا تھا۔

two-cross-border-narco-smugglers-held-in-srinagar-police
رینگر میں دو منشیات فروش گرفتار، 70 کروڑ روپے مالیت کا ہیروئن ضبط

سرینگر:جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کے روز سرینگر کے راجباغ علاقے سے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 11 کلو گرام ہیراوئن اور بھاری مقدار میں نقدی برآمد کیا گیا ہے۔کشمیر زون پولیس نے اے ڈی جی پی وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سری نگر پولیس نے 2 سرحد پار سے منشیات کے اسمگلر سجاد بدانا اور ظہیر تنچ کرناہ کپواڑہ کو گرفتار کیا ہے۔

two-cross-border-narco-smugglers-held-in-srinagar-police
سرینگر میں دو منشیات فروش گرفتار، 70 کروڑ روپے مالیت کا ہیروئن ضبط

ٹیوٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ منشیات فروشوں کے قبضے سے 11.089کلو گرام ہیروئن ضبط کیا گیا ہے، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقربیاً 70 کروڑ روپئے ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار افراد سے 11 لاکھ 82 ہزار 500 روپئے نقدی بھی برآمد کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے راجباغ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔اے ڈی جی پی کشمیر نے کہا کہ یہ منشیات پاکستان سے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: DGP On Militancy in JK جموں وکشمیر میں ملیٹینسی ختم نہیں ہوئی تاہم تیزی سے زوال پذیر ہورہی، پولیس سربراہ

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جے پی دلباغ سنگھ نے آج بانڈی پورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے بھارتی حدود میں گرائے گئے ہتھیاروں ، نقدی اور ممنوع نشیلی اشیاء کی بھاری کھیپ کو ضبط کیا گیا ہے۔پولیس سربراہ نے بتایا کہ کپواڑہ ، بارہمولہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور ممنوع نشیلی اشیاء اس طرف بھیجنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے سیکورٹی فورسز نے ڈرون کے ذریعے اس طرف گرائے گئے ہتھیاروں اور نشیلی اشیاء کو برآمد کرکے ضبط کیا۔ان کے مطابق منشیات کے کاروبارے میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔

Last Updated : Apr 6, 2023, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.