ETV Bharat / state

جموں و کشمیر محکمۂ داخلہ میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آئی پی ایس کیڈر کے کئی افسران کو لداخ یو ٹی ٹرانسفر کرنے کے احکام صادر کیے ہیں۔

جموں و کشمیر محکمہ داخلہ
جموں و کشمیر محکمہ داخلہ
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 7:58 PM IST

جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے آئی پی ایس کیڈر میں پھیر بدل (ٹرانسفر) کے احکام جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی لیہہ آئی پی ایس راجیو اوم پرکاش پانڈے کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کا سپر انٹنڈنٹ مقرر کرکے ان کے ٹرانسفر کے احکام جاری کردیئے ہیں۔

سرکاری حکمنامہ 242-ہوم آف 2021 کے مطابق اوم پرکاش کو عارضی بنیادوں پر چار سال کے لئے این آئی اے منتقل کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ آرڈر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ان کی ماضی کی ڈیوٹی ختم کرکے نئے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اسکے علاوہ ایس ایس پی، سی آئی ڈی جموں آئی پی ایس سردھر پاٹل کو بھی ڈیبٹیشن بیس پر یوٹی لداخ منتقل کیا گیا ہے۔ سریدھر پاٹل کو 2019میں جموں کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت منتقل کردیا گیا ہے۔

وہیں دوسرے آرڈر 241- ہوم کے مطابق آئی پی ایس بھیم سین توتی کی اسٹیڈی لیو (پڑھائی کے لیے رخصتی) کو منظور کر لیا گیا ہے، وہ پڑھائی کے لئے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرس آف پبلک پالیسی کورس کرنے کے لئے روانہ ہونگے۔

وہیں اس آرڈر میں ایس ایس پی آرمڈ پی سی آر کشمیر آئی پی ایس شیخ جنید محمود کو یوٹی لداخ ٹرانسفر کردیا گیا ہے، ان کی جگہ شاہد معراج راتھر کمانڈنٹ آئی آر 16 بٹالین کو ایڈیشنل چارجز دیئے گئے ہیں۔

ایک اور آرڈر کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹرس جموں وکشمیر کے اے ڈی جی پی، آئی پی ایس دنیش رانا کو کمانڈنٹ جنرل ایچ جی/سی ڈی اینڈ ایس ڈی آر ایف کا ایڈیشنل چارج سونپا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.