ETV Bharat / state

Checking in Srinagar شہر سرینگر میں موٹرسائیکل اور اسکوٹی سواروں کی چیکنگ کا سلسلہ تیز - سرینگر میں ٹریفک حکام کی چیکنگ

ٹریفک پولیس نے شہر سرینگر میں مختلف مقامات پر موٹر سائیکل اور اسکوٹی سواروں کی تلاشی عمل تیز کی ہے۔ اس دوران موٹر سایئکل مالکان سے لائسنس ، گاڑی کے کاغذات سمیت دیگر چیزیں چیک کئے جارہے ہیں۔

traffic-police-conduct-checking-in-srinagar
شہر سرینگر میں موٹرسائیکل اور اسکوٹی سواروں کی چیکنگ کا سلسلہ تیز
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 9:05 PM IST

شہر سرینگر میں موٹرسائیکل اور اسکوٹی سواروں کی چیکنگ کا سلسلہ تیز

سرینگر: 31مارچ کو سرینگر کے بلوارڈ روڑ پر 2 موٹر سائیکلز کی ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جو اس وقت موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ اس حادثے کے بعد ٹریفک پولیس نے سرینگر میں موٹر سائیکل اور اسکوٹی سواروں کی چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں موٹر سائیکل کرتب بازی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کی حرکات سے بھی تشویش پیدا ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے سرینگر میں موٹر سائیکل اور اسکوٹی سواروں کی چیکنگ تیز کردی ہے اور شہر میں کئی مقامات پر موٹر سائیکل اور اسکوٹی سواروں کو روک کر کاغذات، لائسنس اور ہیلمٹ چیک کئے جارہے ہیں۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بدھ کے روز سیول لائنز سمیت کئی مقامات پر چیکنگ پوئنٹ قائم کئے تھے،جہاں موٹر سائیکل اور اسکوٹی سواروں کوروک کر اُن کے کاغذات،ڈرائیوینگ لائسنس اور ہیلمٹ دیکھے جارہے تھے ۔

پولیس کی جانب سے یہ اقدام موٹر سائیکلوں اور اسکوٹیز کے حادثات میں کمی لانا ہے اور کرتب بازی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ بدھ کے روز کی گئی کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران ٹریفک پولیس کے افسروں اور اہلکاروں نے صحیح کاغذات بشمول انشورنس نہ ہونے، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونا اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے پر متعدد افراد کے خلاف چالان بھی کاٹے۔

مزید پڑھیں: Bike Rider Dies سرینگر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.