ETV Bharat / state

غیر قانونی پارکنگ جاری، محکمہ ٹریفک خاموش تماشائی

شہر سرینگر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف محکمہ ٹریفک جموں و کشمیر سخت کارروائی عمل میں لانے کے ہمیشہ سے بلند و بانگ دعوے اور وعدے کرتا آیا ہے۔ تاہم زمینی سطح پر یہ تمام وعدے سراب ہی ثابت ہو رہے ہیں۔

wrong parking
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 4:28 PM IST

شہر سرینگر کی مصروف ترین سڑکوں جن میں ریز یڈنسی روڑ، گھنٹہ گھر، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، کرن نگر اور بٹہ مالو وغیرہ شامل ہیں میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلافی ورزی کھلے طور محکمہ ٹریفک کی ناک کے نیچے ہو رہی ہے لیکن محکمہ ٹریفک خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔

چھوٹی گاڑیوں کے مالکان بنا کسی ڈر کے اپنی گاڑیوں کو سڑک کے کناروں پر غیر قانونی طور پارک کرتے ہیں جس وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب غلط پارکنگ اور ٹریفک جام کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرینگر میں غیر قانونی پارکنگ کا سلسلہ جاری، محکمہ ٹریفک خاموش تماشائی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک کے اہلکار اگر چہ کبھی کبھار غیر قانونی طور پارک کی گئی گاڑی ضبط یا مالکان کے خلاف چالان کرتے ہیں تاہم اس سے کوئی خاص فرق واقع نہیں ہوتا۔

طالب علموں کا ماننا ہے کہ وہ جگہ جگہ پر غلط پارکنگ کی وجہ سے ہوئے ٹریفک جام کے سبب وقت پر کالج نہیں پہنچ پاتے، جس وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔

وہیں ملازمین اور راہگیروں کا کہنا ہے کہ سڑک کے دونوں اطراف سے ایک انچ جگہ بھی غیر قانونی طور پارک کی گئی گاڑیوں سے آزاد نہیں ہے۔ جس وجہ سے پیدل چلنے میں بھی کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ ٹریفک غیر قانونی پارکنگ کے خلاف مہم چلائے اور شہر سرینگر میں ٹریفک جام سے لوگوں کو نجات دلا کر اپنے فرض شناسی کا ثبوت پیش کرے۔
وہیں لوگوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ احساس ذمہ داری سے کام لے کر سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ سے اجتناب کریں۔

Intro:سرینگر میں غیر قانونی پارکنگ کا سلسلہ جاری محکمہ خاموش تماشائی

Body:محکمہ ٹریفک شہری سرینگر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے ہمیشہ سے بلند و بانگ دعوے اور وعدے کرتا آیا ہے۔تاہم زمین سطح پریہ تمام وعدے سراب ہی ثابت ہو رہی ہیں
شہر سرینگر کے مصروف ترین سڑکوں جن میں ریز یڈنسی روڑ ،گھنٹہ گھر ،ہری سنگھ ہائی سٹریٹ ، کرنگر اور بٹہ مالو وغیرہ شامل ہیں میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلافی ورزی کھلے طور محکمہ ٹریفک کے ناک کے نیچے ہو رہی ہے لیکن محکمہ ٹریفک خاموش تماشائی بن بیٹھا ہے ۔
چھوٹی گاڑیوں کے مالکان بنا کسی ڈر کے اپنی گاڑیوں کو سڑک کے کناروں پر غیر قانونی طور پر پارک کرتے ہیں جس وجہ سے جگہ جگہ پر شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
وہیں دوسری جانب غلط پارکنگ اور ٹریفک جام کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک اہلکار اگرچہ کبھی کبھار غیر قانونی طور پارک کی گئی گاڑی مالکان کے خلاف چلان کر تے ہیں تاہم اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ہے ۔
طالبہ کا ماننا ہے کہ وہ جگہ جگہ پر غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام سے وقت پر کالج نہیں پہنچ پاتے ہیں جس وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ۔

بائٹ1:طالب علم

وہیں مالازمین اور راہگیروں کا کہنا ہے کہ سڑک کے دونوں اطراف سے ایک انچ جگہ بھی غیر قانونی طور پارک کی گئی گاڑیوں سے آزاد نہیں ہے ۔جس وجہ سے پیدل چلنے میں بھی کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

بائٹ2:راہگیر

ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمے ٹریفک کے حکام غیر قانونی پارکنگ کے خلاف مہم چلائے اور شہر سرینگر میں ٹریفک جام سے لوگوں کو نجات دلا کر اپنی فرض شناسی کا ثبوت پیش کریں وہیں لوگوں پر بھی یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ احساس ذمہ داری سے کام لے کر سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ سے اجتناب کریں۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.