مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ اونکولجی کی طرف سے کینسر مرض میں مبتلا بچوں کے لیے کھلونا وارڈ قائم کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کھلونا وارڈ کی وجہ سے بچوں میں تھوڈی سی راحت اور تفریح کا سماں پیدا ہو گیا۔ اس دوران بچوں کے والدین نے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیمار بچے اکثر مایوس اور خاموش رہتے ہیں۔ کھلونا وارڈ میں بچے کھیلیں گے تو ان کا من بہلے گا۔ انتظامیہ کے اس اقدام سے بیمار بچوں میں ایک نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔