جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ پولیس کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "اس سیاح کی شناخت سلمیٰ صدیقی کے نام کے طور پر ہوئی ہے جو احمد آباد گجرات کی رہائشی ہیں۔ وہ ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'سلمیٰ نے سینے میں درد کی شکایت کی اور اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اُن کو مردہ قرار دے دیا۔" Gujarat woman tourist dies of heart attack
- یہ بھی پڑھیں: Female Tourist Dies of Cardiac Arrest: حرکت قلب بند ہونے سے عمر رسیدہ خاتون سیاح کی موت
واضح رہے اس سے قبل 9 مئی کو ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی ایک عمر رسیدہ خاتون سیاح کی بھی جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔