ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی: نریندر مودی

آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ نے درست قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا وزیراعظم مودی سمیت کئی لیڈر خیرمقدم کررہے ہیں۔ پی ایم مودی نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ PM Modi on article 370 verdict

Today's Supreme Court verdict on the abrogation of Article 370 is historic: PM Modi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 1:34 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ایکس (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، " دفعہ 370 کی تنسیخ پر سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے اور آئینی طور پر 5 اگست 2019 کو بھارت کی پارلیمنٹ کے ذریعہ لیا گیا فیصلہ برقرار رکھتا ہے۔ یہ جموں، کشمیر اور لداخ میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کے لیے امید، ترقی اور اتحاد کا ایک شاندار اعلان ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ، " عدالت نے اپنی گہری دانشمندی کے ساتھ اتحاد کو مضبوط کیا ہے جسے ہم بھارتی ہونے کے طور پر ہر چیز سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔

  • Today's Supreme Court verdict on the abrogation of Article 370 is historic and constitutionally upholds the decision taken by the Parliament of India on 5th August 2019; it is a resounding declaration of hope, progress and unity for our sisters and brothers in Jammu, Kashmir and…

    — Narendra Modi (@narendramodi) December 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیے گئے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ، " میں جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارا عزم اٹل ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ترقی کے ثمرات نہ صرف آپ تک پہنچیں بلکہ ہمارے معاشرے کے سب سے کمزور اور پسماندہ طبقات تک بھی پہنچیں جو دفعہ 370 کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ، " آج کا فیصلہ صرف قانونی فیصلہ نہیں ہے۔ یہ امید کی کرن ہے، ایک روشن مستقبل کا وعدہ ہے اور ایک مضبوط، زیادہ متحد بھارت کی تعمیر کے ہمارے اجتماعی عزم کا ثبوت ہے، ہیش ٹیگ:نیا جموں کشمیر

یہ بھی پڑھیں:دفعہ 370 کی تنسیخ پر سپریم کورٹ کی مہر تصدیق

واضح رہے سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کے متعلق اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس آف اندیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ دفعہ 370 عارضی تھا۔ اپنے فیصلہ میں انہوں نے کہا: اس کا جواب دینے کے لیے، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا 370 ایک عارضی انتظام ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آرٹیکل 370 ایک عارضی شق ہے۔ یہ ایک عبوری عمل کی تکمیل کے لیے عبوری مقاصد کی تکمیل کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ دفعہ 370 ریاست میں جنگی حالات کی وجہ سے یہ ایک عارضی مقصد کے لیے تھا۔ متن پڑھنے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک عارضی شق ہے اور اس طرح اسے آئین کے حصہ 21 میں رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.