ETV Bharat / state

پولیس نے ڈاکٹروں کو پھول کیوں پیش کیے؟

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دنوں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر پولیس پر سخت نکتہ چینی کی گئی جس کے بعد پولیس نے وادی کے کئی علاقوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے کو احتراماً گلاب کے پھول پیش کیے۔

author img

By

Published : May 28, 2020, 1:36 PM IST

سرینگر میں پولیس نے ڈاکٹرز میں پھول تقسیم کئے

ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ پولیس موجودہ حالات میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی قدر و عزت کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز میں پھول تقسیم کرنے کا مقصد میڈیکل برادری میں یہ پیغام بھیجنا ہے کہ پولیس لوگوں کی ہر لحاظ سے خدمت اور ڈاکٹروں و دیگر طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی خدمت کرتے ہیں جس کے لئے یہ مبارک بادی کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کورونا کے خلاف محو جنگ ڈاکٹروں کی کافی عزت وقدر کرتی ہے اور ہم اس وبا کے خلاف جاری جنگ میں ایک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے کام کو سراہتے ہیں۔ ہم ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دریں اثنا پولیس کی طرف سے ڈاکٹروں میں پھول تقسیم کرنے کی اس پہل کو عوام و خواص کی طرف سے سراہا جارہا ہے۔ وادی میں گزشتہ دنوں کے دوران پولیس کی طرف سے ڈاکٹرز کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کے واقعات رونما ہوئے جس کے خلاف ڈاکٹرز نے احتجاج بھی کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.