ETV Bharat / state

Residential Housed Gutted in Srinagar: آلوچی باغ، سرینگر میں آتشزدگی، تین رہاشی مکان خاکستر - آلوچی باغ سرینگر میں آتشزدگی

سرینگر کے آلوچی باغ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں تین رہائشی ڈھانچے خاکستر ہو گئے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آلوچی باغ، سرینگر میں آتشزدگی، تین رہاشی مکان خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 7:39 PM IST

آلوچی باغ، سرینگر میں آتشزدگی، تین رہاشی مکان خاکستر

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے آلوچی باغ میں شبانہ آتشزدگی میں تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ آتشزدگی میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تین رہائشی مکان ان میں موجود لاکھوں روپے مالیات کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ آتزدگی متاثرین نے حکومت سے فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے پیر کی شام دیر گئے ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں نے فوری طور پر پولیس اور فائر ٹینڈرز کو مطلع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ پہنچنے تک آگ مزید دو مکانات کو اپنی زد میں لے چکی تھی۔

مزید پڑھیں: Batamaloo Fire Incident: سرینگر میں دو فائر فائٹرز دم گھٹنے کے باعث ہسپتال میں داخل

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آتشزدگی متاثرین نے کہا کہ آگ کے شعلے بلند ہوتے ہی مکانات میں رہائش پذیر لوگ اپنی جان بچانے کے لیے باہر آئے۔ انہوں مزید کہا کہ آگ کے سبب رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہو گئے علاوہ ازیں ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نمودار ہوئی تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مقامی باشندوں نے حکام، صاحب ثروت افراد سے آتشزدگی متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.