ETV Bharat / state

UAPA Cases in Kashmir کشمیر میں یو اے پی اے کیسز کی سماعت کے لئے مزید تین عدالتیں قائم - کشمیر یو اے پی اے کیسز کے لیے عدالتیں

کشمیر میں یو اے پی اے مقدمات کے لئے تین ہی عدالتوں میں سماعت ہوتی تھی، تاہم UAPAکیسز میں اضافہ کے بعد انتظامیہ نے یو اے پے اے کیسز کی سماعت کے لیے مزید تین عدالتیں قائم کی ہیں۔

a
a
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 5:56 PM IST

کشمیر میں یو اے پی اے کیسز کی سماعت کے لئے مزید تین عدالتیں قائم

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے یو اے پی اے (UAPA) کیسز کی سماعت کے لئے مزید تین عدالتیں قائم کی ہیں جنہیں موجودہ ضلعی عدالتوں میں مختص کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وادی کشمیر میں تین ہی ایسی عدالتیں تھیں جہاں یو اے پی اے قانون کے تحت قید ملزمین کے مقدمات کی سماعت ہوتی تھی۔ محکمہ قانون کے سیکریٹری آچل سیٹھی نے اس پیش رفت کے متعلق بدھ کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کر دی ہے۔ Three More Courts for UAPA Cases in Kashmir

اس نوٹیفکیشن، جو نیشنل انویسٹگیشن ایکٹ-2008 کے تحت جاری کی گئی ہے، کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج (TADA/POTA) سرینگر کو سرینگر اور گاندربل کے اضلاع کے مقدموں کی سماعت کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع اننت ناگ کے یو اے پی اے مقدموں کی سماعت کرے گا۔

ضلع بارہمولہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسی ضلع کے مقدموں کی سماعت کریں گے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج پلوامہ، ضلع پلوامہ اور بڈگام میں درج یو اے پی اے مقدموں کی سماعت کرے گا۔ وہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (فاسٹ ٹریک کورٹ) کولگام، شوپیاں اور کولگام جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، بانڈی پورہ کپوارہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے کیسز کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں: What is UAPA Act: "یو اے پی اے" قانون کیا ہے؟

اس سے قبل کشمیر میں یو اے پی اے مقدمات کے لئے محض تین ہی عدالتوں - بارہمولہ، اننت ناگ اور سرینگر - میں سماعت ہوتی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ نے یو اے پی اے قانون کے تحت ملزمین میں اضافہ ہونے کی پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ ان مقدموں کی سماعت جلد ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.