ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested سرینگر میں ٹی آر ایف سے وابستہ تین عسکریت معاونین گرفتا،پولیس - ٹی آر ایف معانین گرفتار

پولیس نے سرینگر کے چھانہ پورہ علاقہ میں ٹی آر ایف سے وابستہ تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

three-let-militant-associates-arrested-in-srinagar-police
سرینگر میں ٹی آر ایف سے وابستہ تین عسکریت معاونین گرفتا،پولیس
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 7:24 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں پولیس نے ٹی آر ایف ( لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ) سے وابستہ تین عسکریت پسند معاونین کو گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • 3 terror associates of TRF arrested by Srinagar Police: a) Imran Najar of Baramulla b)Waseem Matta of Qamarwari c)Wakeel Bhat of Bijbehara with 3 Grenades, 35 live rounds etc. Wakeel was an active terrorist earlier & was released on bail in Aug 2022. FIR no 46/2023 in chanpura PS pic.twitter.com/VzFMrfrSes

    — Srinagar Police (@SrinagarPolice) August 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سرینگر پولیس نے ہرنہ بل نٹی پورہ کے نزدیک ایک ناکہ لگایا جس دوران تین عسکریت پسند معاونین جن کی شناخت عمران احمد نجار ولد مرحوم عبدالرحمن نجار ساکن بلبل باغ بارہمولہ، وسیم احمد مٹا ولد طاریق احمد مٹا ساکن قمر واری سرینگر اور وکیل احمد بٹ ولد نذیر احمد بٹ ساکن پازالپورہ بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی جامہ تلاشی کے دوران تین ہینڈ گرینیڈ، دس پستول گولیوں کے راؤنڈ، 25اے کے راؤنڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وکیل احمد بٹ اس سے قبل ’’آئی ایس جے کے‘‘ کا ایک سرگرم جنگجو تھا اور دو سال تک جیل میں رہنے کے بعد حال ہی میں اسے سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہا گیا۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں سرینگر شہر میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

ان کے مطابق گرفتار شدگان نے تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر ٹی آر ایف سے دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی اکھٹا کیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ افراد کی گرفتاری سے عسکریت پسندوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: Encounter in south Kashmir: جنوبی کشمیر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 46/23زیر درفعات 7/25آرمز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.