ETV Bharat / state

کشمیر: اسکالر شپ کے لیے آن لائن ہزاروں درخواستیں جمع - سرینگر میں انٹنیٹ کیفے

وادیِ کشمیر میں7 ہزاروں طلبا نے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کیں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 7:31 PM IST

حکام کے مطابق سرینگر انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں اسکالر شپ درخواستیں آن لائن جمع کرنے کے لیے انٹرنیٹ کیفے کھولا گیا ہے، جس میں تقریباً 65 کمپوٹرز رکھے گئے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام نے بتایا کہ ان تمام کمپوٹرز میں انٹر نیٹ خدمات میں دستیاب رکھی گئیں ہیں اور طلبا آن لائن درخواستیں جمع کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تقریباً 7200 درخواستیں جمع کی گئی ہیں اور ان میں سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع کے طلبا بھی شامل ہیں۔
سرینگر انتطامیہ نے اسکول اور کالجز کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تاکہ تمام غریب اور ضرورت مند طلباء یہ اسکالر شپ فارم جمع کر سکیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے نینشل انفارمیٹکس سینٹر کو انٹرنیٹ کیفے کھولنے کی ہدایت دی تھی تاکہ طلبا پری میٹرک اور مابعد میٹرک اسکالر شپ کے لیے درخواستیں جمع کرسکیں۔

حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یہ معاملہ مرکزی حکومت کے سامنے اٹھایا تھا، جس کے بعد اسکالر شپ کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 15 نومبر تک کی توسیع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کے روز مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کو ختم کرکے ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے چند گھنٹے قبل ہی انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا، جو کہ بدستور بند ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.