ETV Bharat / state

کرسمس کے پیش نظر گلمرگ اور پہلگام میں سیاحوں کا غیر معمولی رش: سیکریٹری محکمہ سیاحت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 5:28 PM IST

Winter Tourism in Kashmir ڈاکٹرعابد رشید نے کہا کہ محکمہ سیاحت گلمرگ اور پہلگام کے علاوہ دوسرے سیاحتی مقامات جیسے سونہ مرگ، دودھ پتھری، بھدرواہ اور سناسر پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے متعارف کئے گئے سیاحتی مقامات پرانفراسٹرکچر کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

This year's winter will be grand success for Jammu and kashmir:
کرسمس کے پیش نظر گلمرگ اور پہلگام میں سیاحوں کا غیر معمولی رش

سرینگر: سیکریٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ڈاکٹر عابد رشید کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے پیش نظر وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں سیاحوں کا پہلے ہی غیر معمولی رش ہے۔انہوں نے کہا کہ وینٹر ٹورزم کے لئے غیر ملکی و غیر مقامی سیاح بڑی تعداد میں وارد وادی ہو رہے ہیں۔موصوف سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جس طرح غیر ملکی اور غیر مقامی سیاحوں کا رش دیکھا جا رہا ہے تو امید ہے کہ امسال وینٹر ٹورزم ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی'۔ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے پیش نظر گلمرگ اور پہلگام خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا پہلے ہی بے تحاشا رش ہے'۔
ڈاکٹر عابد رشید نے کہا کہ جموں وکشمیر میں شعبہ سیاحت کو چار چاند لگانے میں اس شعبے سے جڑے لوگوں کا نمایاں رول ہے۔انہوں نے کہا کہ 'یہاں انفراسٹرکچر کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے خاص طور پر نئے متعارف کئے گئے سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ٹورزم سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے پر ہمیں ملک بھر سے داد مل رہی ہے وزارت سیاحت کی طرف سے اعزازات سے بھی نوازا جا رہا ہے'۔موصوف سیکریٹری نے کہا کہ شعبہ سیاحت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سیاح نئے سیاحتی مقامات کی سیر پر آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرحدی سیاحت کو بھی بڑے پیمانے پر فروغ دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عابد رشید نے کہا کہ گلمرگ کو ملک میں وینٹر ٹورزم کا مایہ ناز مقام کے بطور منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'ہم گلمرگ اور پہلگام کے علاوہ دوسرے سیاحتی مقامات جیسے سونہ مرگ، دودھ پتھری، بھدرواہ اور سناسر پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں:

کچھ مقامات پر گھوڑے بانوں کے متعلق شکایات موصول ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ'کچھ مقامات پر ایسا ہوا ہم نے اس سلسلے میں قریب 20 ایف آئی آر درج کئے ہیں'۔انہوں نے کہا کہ 'ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ کشمیر میں سیاحوں کو ایک اچھا اور ہر لحاظ سے خوشگوار ماحول فراہم کریں'۔
(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.