ETV Bharat / state

Theater Center In Kashmir اب کشمیر میں بھی 'تھیٹر ان ایکشن' کا مرکز ہوگا، ڈائریکٹر این ایس ڈی

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 8:30 PM IST

نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائریکٹر رمیش چندر گور نے کہا کہ دہلی کی طرح سرینگر میں بھی ہر ماہ تھیٹر اور ڈرامہ کے متعلق سرگرمیاں ہوں گی، تاکہ یہاں کے فنکار اور نوجوانوں کو کام کرنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر و ڈرامہ کے متعلق جو سرگرمیاں دہلی میں ہوتی ہیں وہ یہاں بھی منعقد ہوں گے تاکہ تھیٹر کو مزید فروغ ملے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
اب کشمیر میں بھی 'تھیٹر ان ایکشن' کا مرکز ہوگا، ڈائریکٹر این ایس ڈی

سرینگر: وادی کشمیر میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ نے تھیٹر سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور نوجوانوں کے لئے 'تھیٹر ان ایکشن' کا ایک مرکز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مرکز سرینگر میں کلچرل اکیڈیمی آف آرٹس اینڈ لنگویجز کی عمارت میں جلد ہی کھولا جائے گا۔ اس کا اعلان آج نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائریکٹر رمیش چندر گور نے کیا۔ گور نے مزید کہا کہ وہ سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں ڈرامہ اور تھیٹر میں طلبہ کے لئے "ماسٹر ڈگری ان ڈرامہ" کا آغاز بھی کریں گے،جس لیے متعلقین سے بات چیت کی جارہی ہے۔

موصوف ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ جموں کشمیر کے تھیٹر سے جڑے آٹسٹس کے لئے مالی معاونت کے لئے بھی ہر وقت دستیاب ہوتا ہے اور مختلف فیلوشپز یا اسکالرشپز کی سہولیات بھی ان کو فراہم کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہلی کی طرح سرینگر میں بھی ہر ماہ تھیٹر اور ڈرامہ کے متعلق سرگرمیاں ہوں گی،تاکہ یہاں کے فنکار اور نوجوانوں کو کام کرنے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر و ڈرامہ کے متعلق جو سرگرمیاں دہلی میں ہوتی ہیں وہ یہاں بھی منعقد ہوں گے تاکہ تھیٹر کو مزید فروغ ملے۔

مزید پڑھیں: Famous Theater Director Of Kashmir: مشتاق علی احمد خان کی کہانی اُن کی زبانی

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ڈائریکٹر سرینگر میں ٹیگور ہال میں ڈرامہ فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے سلسلے میں آئے تھے۔ٹیگور ہال میں اس فیسٹیول کے دوران تین ڈرامے بذریعہ تھیٹر پلے کیے گے، جن میں دو ہندی زبان اور ایک ڈوگری زبان میں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.