ETV Bharat / state

The Kashmir Files Row آئی ایف ایف آئی کے تین ججوں نے اسرائیلی فلم ساز کے بیان کی حمایت کی

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 10:58 PM IST

آسکر کے لیے نامزد پروڈیوسر جینکو گوتو سمیت آئی ایف ایف آئی کے تین ججوں نے اسرائلی فلم ساز نادو لیپڈ کے دی کشمیر فائلز بیان کی حمایت کی۔ واضح رہے کہ گوا میں 53ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے اختتامی تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ نادو لیپڈ نے "دی کشمیر فائلز" پر تنقید کی اور اسے 'پروپگینڈا' اور "فحش فلم "قرار دیا۔IFFI Jury Slams Kashmir File

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: آئی ایف ایف کے تین ججوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ " ہم سب اسرائیلی فلمساز نادو لیپڈ کے "دی کشمیر فائلز" پر دیے گئے بیان پر قائم ہیں۔IFFI Jury Supports Israeli Filmmaker Kashmir File Statement

آئی ایف ایف آئی کے تین ججوں نے اسرائیلی فلم ساز کے بیان کی حمایت کی
the-kashmir-files-row-deepens-jinko-gotoh-among-3-iffi-jurors-back-nadav-lapid

بیان میں مزید کہا گیا کہ "ہم فلم کے مواد پر کوئی سیاسی موقف نہیں لے رہے تھے۔ ہم ایک فنکارانہ بیان دے رہے تھے، اور یہ دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہوا کہ فیسٹیول کے پلیٹ فارم کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں اسرائیلی فلم ساز نادو پر ذاتی حملوں کا شکار ہونا پڑا۔

آسکر کے لیے نامزد پروڈیوسر جینکو گوتو اور ان کے دو ساتھیوں نے فلم ساز نادو لپیڈ کے حالیہ تبصرے کی حمایت کی ہے۔بتادیں کہ جینکو گوتو اور ان کے دو ساتھی بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا کے پانچ رکنی جوری کا حصہ تھیں۔Oscar nominated producer Jinko Gotoh On Kashmir Files

آئی ایف ایف آئی کی اختتامی تقریب میں لیپڈ نے 'دی کشمیر فائلز' کو ایک "پروپیگنڈا" اور "فحش" فلم قرار دیا جس کے بعد اس ردعمل پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جینکو گوتو نے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جیوررز پاسکل چاونس، جیویر انگولو بارٹورن اور گوتوہ کے دستخط شدہ مشترکہ بیان ہفتہ کے روز پوسٹ کرتے ہوئے اسرائیلی فلمساز لیپڈ کے بیان کی حمایت کی۔

مشترکہ بیان کا خلاصہ یوں ہے:

فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں جیوری کے صدر، نادو لپیڈ نے جیوری کے ارکان کی جانب سے ایک بیان دیا جس میں کہا گیا "لیپڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ' ہم سب 15 ویں فلم دی کشمیر فائلز کو دیکھ کر پریشان اور حیران تھے۔ یہ ہمیں ایک پروپگینڈا اور فحش فلم کی طرح محسوس ہوا اور اس طرح کے باوقار فلمی میلے کے لیے یہ ایک نامناسب فلم ہے جہاں پر فنکارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر مقابلہ کیا جاتا ہے۔"

"ہم ان کے بیان پر قائم ہیں اور واضح کر رہے ہے کہ ہم فلم کے مواد پر سیاسی موقف نہیں لے رہے تھے۔ ہم ایک فنکارانہ بیان دے رہے تھے، اور یہ دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہوا کہ فیسٹیول کے پلیٹ فارم کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں نادو پر ذاتی حملوں کاشکار ہونا پڑا۔ "

واضح رہے کہ تازہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب یہ قیاس کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فلم ساز لیپڈ نے جیوری کی نمائندگی نہیں کی تھی جب انہوں نے IFFI کی اختتامی تقریب میں 'دی کشمیر فائلز' پر تنقید کی اور اسے 'پروپگینڈا' اور "فحش فلم "قرار دیا۔

مزید پڑھیں: IFFI Jury Slams Kashmir Files: انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے جیوری نے 'دی کشمیر فائلز' کو 'پروپگینڈا اور فحش' فلم قرار دیا

وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی اور پلوی جوشی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ بھارت میں فلم کو مرکزی حکومت کی جانب سے سراہا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پرفارمنس اور کہانی کی تعریف کی ہے۔ اس فلم کو بی جے پی کی حکومت والی بیشتر ریاستوں میں ٹیکس فری بھی قرار دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.